بیجنگ۔چین کے شہر ڑینگ جیانگ میں چین کی ڑی جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی (زیڈ اے ایف یو) اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز(سی یو وی اے ایس)پاکستان نے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری فار ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق دستخط اور افتتاح کی تقریب بین الاقوامی تعلیمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر زیڈ اے ایف یو کے نائب صدر اوو جیاشینگ نے کہا کہ لیب کا قیام تعلیمی تعاون کے ایک نئے مرحلے کی نمائندگی، علمی تحقیق ، معلومات کے تبادلے کو فروغ دے گا اور دنیا بھر میں سماجی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میںمدد دے گا ۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ لیبارٹری زیڈ اے ایف یو کی “چائنا آسٹریلیا جوائنٹ لیبارٹری فار اینیمل ہیلتھ بگ ڈیٹا اینالیٹکس” پر مبنی ہے اور اس میں پاکستان، روس، مصر، ایران، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، اٹلی اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون شامل ہے۔۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس کا مقصد صحت عامہ، خوراک سے پیدا ہونے والے جراثیم، ماحولیاتی صحت، خوراک کی حفاظت، اور جراثیم کش مزاحمت جیسے شعبوں میں تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق زیڈ اے ایف یو میں کالج آف اینیمل سائنس اینڈ ویٹرنری میڈیسن کے ڈین پروفیسر سونگ ہوہوئی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مشترکہ لیبارٹری آنے والے مراحل میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ، فیکلٹی اور طلبا کے تبادلے اور سائنسی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گی۔