اسلام آباد۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی ا ے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کے بعد عملدرآمد کے لیے پی ٹی اے کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعدیکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے گا۔وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
اس بارے میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بندش سے پہلے غیر رجسٹرڈ وی پی این ہولڈرز کو رجسٹریشن کا وقت دیا جارہا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں،غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ غیررجسٹرڈوی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمے داری ہے۔