ممبئی، بالی ووڈ کی مقبول ایکشن تھرلر فرنچائز ‘دھوم کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ‘دھوم 4’ پر کام شروع ہونے والا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یش راج فلمز (YRF) نے ‘دھوم 4’ بنانے کے حوالے سے پیشرفت کی ہے۔
پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا اس فلم کے لیے آیان مکرجی کو ہدایت کار منتخب کرنے کے خواہاں ہیں۔
استری 2 بھارت کی 10بڑی فلموں کی فہرست میں شامل
‘دھوم 4’ ادیتیہ چوپڑا کے لیے ایک بہت اہم پروجیکٹ ہے، اور وہ اسے بہترین کاسٹ اور ہدایت کار کے ساتھ تیار کرنا چاہتے ہیں۔
نئی فلم کی کاسٹنگ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، اور اس بارے میں حتمی فیصلہ 2025 کے وسط تک کیا جائے گا۔
اس وقت، آیان مکرجی ‘وار 2’ پر کام کر رہے ہیں۔