اسلام آباد ۔بیلاروس کے صدر، الیگزانڈر لوکاشینکو وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔
بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروسی صدر الیگزانڈر لوکاشینکو کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی، اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
پاکستان اور بیلاروس کے مابین تعاون کے مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کے علاوہ، دونوں رہنما ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔