نئی دہلی ۔بھارتی گلوکار، ریپر، اور موسیقار بادشاہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے اپنے تعلقات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان نہ صرف اچھا دوستی کا رشتہ ہے بلکہ ان کے تعلقات بھی مضبوط ہیں۔
بادشاہ نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی چینل ’آج تک‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی، خاص طور پر ہانیہ عامر سے متعلق سوالات پر وضاحت دی۔ بادشاہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی ملاقاتوں، جیسے دبئی میں گھومنا اور شاپنگ کرنا، کی باتوں کو نجی رکھنے کی ضرورت ہے اور انہیں مزید پھیلانا مناسب نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان دونوں کے درمیان ایک اچھی دوستی ہے، اور ان کے روابط بہت اچھے ہیں، مگر اس سے آگے کچھ نہیں ہے۔ بادشاہ نے کہا کہ جب بھی وہ اور ہانیہ عامر ملتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، مگر ان کے تعلقات میں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
بادشاہ نے مزید کہا کہ وہ اور ہانیہ عامر اپنی ذاتی زندگی میں خوش ہیں اور ان کے درمیان ایک دوستانہ تعلق ہے۔ جب ایک سوال پر یہ پوچھا گیا کہ کیا ہانیہ عامر کو ان کی زندگی کے بارے میں سب کچھ معلوم ہے، تو بادشاہ نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، کیونکہ دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہے اور اس کے نتیجے میں ہانیہ بہت کچھ جانتی ہیں۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگ ان کے اور ہانیہ کے درمیان دوستی کو صحیح طور پر نہیں سمجھ پاتے اور غیر ضروری طور پر افواہیں پھیلا دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی اور اچھے تعلقات ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
اس سے قبل، ہانیہ عامر نے بھی مارچ 2024 میں بادشاہ سے تعلقات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان دونوں کے درمیان صرف دعا سلام والی دوستی ہے اور ان کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، جنہیں پڑھ کر انہیں افسوس ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان تعلقات کی خبریں چل رہی ہیں، جنہیں اس وقت تقویت ملی جب دونوں کی دبئی میں ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔