ممبئی: بالی ووڈ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2’ نے بھارت کی تاریخ کی دس سب سے بڑی فلموں میں جگہ بنا لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ‘استری 2’ نے اپنے ابتدائی ہفتے میں شاندار کمائی کی، جس کی مجموعی آمدنی 291.65 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
دوسرے جمعے کو فلم نے 17.5 کروڑ، ہفتے کو 33 کروڑ، اور اتوار کو 42.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
پیر کو فلم کی کمائی 18.5 کروڑ روپے تک کم ہوئی، لیکن جنم اشٹمی کے موقع پر، جب کہ چھٹی جزوی تھی، فلم نے پھر بھی 11.5 کروڑ روپے کمائے۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق، ‘استری 2’ کی مجموعی کمائی 414.55 کروڑ روپے ہو گئی ہے، جس کے ساتھ ہی اس نے رجنی کانت کی فلم ‘2.0’ کے 407.05 کروڑ روپے کے لائف ٹائم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
شردھا کپور بھی پاکستانی گانے ‘بلاک بسٹر’ کی دیوانی نکلیں
اس کامیابی کے ساتھ، ‘استری 2’ بھارت کی سب سے بڑی 10 فلموں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
فلم نے ‘2.0’، ‘سالار:پارٹ 1-سیزفائر ، ‘اواتار2، ‘دنگل، اور ‘اوینجرزاینڈگیم جیسی فلموں کے ریکارڈز کو توڑ دیا ہے۔
اس فہرست میں ‘باہوبلی 421کروڑ روپے کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہے، جبکہ ‘غدر 2’ 525.7 کروڑ روپے کے ساتھ 8ویں نمبر پر ہے۔
آنے والے ہفتوں میں کسی بڑی فلم کی عدم موجودگی کی صورت میں، ‘استری 2’ کے 500 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
فلم میں شردھا کپور، راجکمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں، جبکہ ورون دھون، اکشے کمار، اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔