Author: Web Desk

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذاتی معالجین کے معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔عمران خان نے اپنے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اور ان کی عمر 72 سال ہے۔درخواست میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ درخواست…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھے۔ حامد خان کے دلائل کے دوران چیف جسٹس کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہوگئی۔ حامد خان نے کہا کہ 13 رکنی بینچ اس کیس کا فیصلہ دے…

Read More

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کر رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے بڑی دیر سے کارروائیاں جاری تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کی جانب سے 3 متحرک تھی، اور جماعت اسلامی اس ترمیم کے خلاف قانونی عمل کا جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما اس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے ہیں، اور انہیں اس بات کی…

Read More

کراچی ۔صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی اور اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے ابھی تک اپنے تیسرے بیٹے کا نام نہیں بتایا، لیکن یہ ذکر کیا کہ ان کے تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کل یہ خبریں آئی تھیں کہ بلاول بھٹو اپنی…

Read More

انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کے سخت مخالف، عالم دین فتح اللہ گولن، 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ترک میڈیا اور گولن سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ وہ مختصر علالت کے بعد امریکا کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔فتح اللہ گولن نے ترکیہ اور دیگر ممالک میں ایک طاقتور اسلامی تحریک، ہزمت، کی بنیاد رکھی تھی اور ایک وقت میں وہ صدر طیب اردوان کے اتحادی بھی رہے۔تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کے بعد گولن حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ ترک صدر نے 2013 میں کرپشن الزامات میں اپنی جماعت…

Read More

ممبئی: کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے 50 فیصد حصص سیرین انٹرٹینمنٹ کے مالک آدار پوناوالا نے 1,000 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیے ہیں۔دھرما پروڈکشن کے حصص خریدنے میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی اور انٹرٹینمنٹ کمپنی سارے گاما بھی دلچسپی رکھتے تھے، لیکن سیرین انٹرٹینمنٹ نے سبقت حاصل کر لی۔آدار پوناوالا کی قیادت میں سیرین انٹرٹینمنٹ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ دھرما پروڈکشن میں کرن جوہر کی قیادت کو برقرار رکھیں گے۔دھرما پروڈکشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پوناوالا کی کمپنی نے 1,000 کروڑ روپے میں 50 فیصد حصص حاصل…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر قیادت تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ایک اور موقع فراہم کیا، لیکن کیس پر کوئی دلائل پیش نہیں کیے گئے۔ ہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہیں کی جا سکی، اس لیے نظرثانی کی درخواست خارج کی…

Read More

اپنی خوفناک شہرت کے باوجود، سانپ اب دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے لیے دلکش پالتو جانور بن چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک بڑے کالے سانپ کو اپنے کندھوں پر ڈال کر کھیل رہی ہے۔یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خاصی توجہ حاصل کر چکی ہے۔ اس میں ایک دل دہلا دینے والا لمحہ دیکھنے کو ملتا ہے جب بچی ایک بڑے اژدہے کو سنبھالے ہوئے ہے، جبکہ سانپ اس کے اوپر سے گزرتا ہے۔خوش قسمتی سے، سانپ پرسکون رہتا ہے اور بچی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔آریانا نامی…

Read More

اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کردہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ کیا موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ جسٹس منصور نے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا…

Read More

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے شائع کیا گیا، جس کے نتیجے میں 26ویں آئینی ترمیم بل 2024 پارلیمنٹ کا ایکٹ بن گیا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سب سے پہلے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخاب کرے گی۔ آرٹیکل 175اے کی شق 3 کے تحت نئے چیف جسٹس کا تعین کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 175اے کی ذیلی…

Read More