Author: Web Desk

اسلام آباد۔ چین کی چونگ چھنگ میونسپل ٹیکس سروس میںپاکستان ٹیکسیشن ریسرچ اینڈ کنسلٹنگ سینٹر کا آغاز کر دیا گیا، اس میں پاکستان کے ٹیکس نظام کا مطالعہ ، پالیسی کے رجحانات کو ٹریک ، پاکستان کی ٹیکس پالیسیوں، قانونی فریم ورک، ٹیکس وصولی اور چین پاکستان اقتصادی تعاون(سی پیک) پر مینجمنٹ ماڈل کے اثرات کا تجزیہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو ٹیکس سے متعلق مشاورت اور مشورے فراہم کیے جائیں گے ۔ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار، درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ اور دوسرا سب سے…

Read More

اسلام آباد۔چینی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی تانگ انٹر نیشنل نے سندھ کے تین مختلف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے 22 طلبا کو مختلف شعبوں میں ایک سال کی مفت تعلیم کے لیے چین بھیج دیا۔ تانگ انٹر نیشنل کے ریجنل ہیڈ منصور صدیقی کے مطابق محراب پور کے گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے نو طالب علم جو الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں، چین کے یانتائی ووکیشنل کالج میں تین سالہ ڈپلومہ کا آخری سال مکمل کریں گے۔ سکھر کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے 12 طلبا، جو واٹر کنزرویشن اینڈ ہائیڈرو پاور کنسٹرکشن انجینئرنگ میں داخلہ لے رہے ہیں،…

Read More

اسلام آباد۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ(جی اے سی سی)کے مطابق رواں سال کے پہلے 9ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 3.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے سی ای این کو بتایا کہ چینی صارفین اپنے کھانوں کے انتخاب میں زیادہ مہم جو بن رہے ہیں اور پاکستان جیسے ممالک سے اعلی معیار کے گوشت کو آزمانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ گوشت کی پیداوار میں ملک کی، خاص طور پر بیف اور مٹن میں بھر پورروایت چینی صارفین کی…

Read More

اسلام آ باد۔پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن(این ایل سی)نے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ(ٹی آئی آر) سسٹم کے تحت علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے لئے چین سے 500 ہائی پاور ٹرک خرید لیے، طویل فاصلے کے آپریشنز کے لیے تیار کی گئی یہ جدید گاڑیاں خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان پہنچائی گئیں اس سے بحری سفر کے مقابلے میں وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو گی ۔گوادر پرو کے مطابق ان ٹرکوں کو متعارف کرانا ٹی آئی آر کے تحت علاقائی رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تزویراتی اقدام ہے۔ یہ اقدام 2021 میں شروع ہونے والے این…

Read More

نیویارک ۔ ایک زیادہ مہارت والی خاتون کو ایک کمپنی نے نوکری دینے سے انکار کر دیا۔گوگل کی ایک انجینئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جب اس نے ملازمت کے لیے درخواست دی، تو ریکروٹر نے کہا کہ چونکہ وہ مطلوبہ قابلیت سے کہیں زیادہ قابل ہے، اس لیے اسے نوکری نہیں دی جا سکتی۔ دہلی کی انو شرما نے گوگل کی جانب سے موصولہ جواب کی ایکس پوسٹ شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ نوکری کے لیے جو قابلیت درکار تھی، ان میں اس سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا…

Read More

اسلام آ باد۔چین کی شمسی ٹیکنالوجی نے ضلع اٹک میں سبز انقلاب برپا کر دیا،شمسی ٹیکنالوجی نے بنجر زمینوں کو زرعی اور لائیو سٹاک فارموں میں تبدیل کر دیا۔گوادر پرو کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے سرمایہ کار طویل عرصے سے پنجاب کے ضلع اٹک کے غیر آباد علاقوں میں کم قیمت غیر کاشت شدہ زمین خرید رہے ہیں جس کا مقصد ان بنجر زمینوں کو زرعی اور لائیو سٹاک فارموں میں تبدیل کرنا ہے۔ تاہم، ملک میں سستی لیکن موثر چینی شمسی ٹیکنالوجی کے تعارف کے بعد حالیہ برسوں میں اس رجحان میںتیزی آئی ہے۔ گرڈ بجلی کا ان…

Read More

لندن۔دی گارجین کے ایک آرٹیکل کے مطابق، بھارت عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل ہے۔بھارتی دہشتگردی کی وجہ سے کینیڈا اور امریکا کے شہری بھی محفوظ نہیں ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم نے بھارتی سفارتکاروں پر سکھ رہنما کے قتل کا الزام لگایا، اور دعویٰ کیا کہ بھارت بین الاقوامی ظلم و تشدد میں ملوث ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین اور آزاد ڈائریکٹر کی دو بار تین سال کی مدت کے لیے تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔بھارت قتل، بھتہ خوری، دھمکیوں اور سکھوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے ان الزامات کو…

Read More

تل ابیب: برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی کی مدت مارچ 2025 تک بڑھا دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، برٹش ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ تک اسرائیل کے لیے اس کی پروازیں معطل رہیں گی۔ برٹش ایئرویز کے ترجمان نے ایک ای میل بیان میں کہا کہ جو مسافر پیشگی بکنگ کر چکے ہیں، انہیں مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید لڑائی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ایئرلائنز نے اسرائیل…

Read More

تل ابیب: نیتن یاہو کی حکومت نے ایران کو اسرائیل کے فوجی اڈوں سے متعلق اہم اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سات یہودی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، گرفتار افراد کا تعلق حیفہ سے ہے، جن میں ایک فوجی اور دو نابالغ بچے شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ایران کے لیے متعدد کام انجام دیے، جن میں تل ابیب کے کریا ڈیفنس ہیڈکوارٹر، نیواتیم اور رامات ڈیوڈ ایئر بیس سمیت فوجی اڈوں اور سہولیات کی تصاویر اور معلومات اکٹھا کرنا شامل ہے۔ حاصل کردہ معلومات…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا میرج سرٹیفکیٹ بھارتی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ 16 اکتوبر 2012 کو ہونے والی اس محبت کی شادی کو کرینہ کپور نے کئی بار کھل کر تسلیم کیا ہے۔سیف علی خان سے شادی سے پہلے کرینہ کا تعلق شاہد کپور کے ساتھ تھا، لیکن دونوں میں اختلافات کے بعد علیحدگی ہوگئی۔ بعد میں، کرینہ نے دو بچوں کے والد اور طلاق یافتہ اداکار سیف علی خان سے شادی کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سیف اور کرینہ کے میرج سرٹیفکیٹ کی ایک تصویر…

Read More