اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر قیادت تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ایک اور موقع فراہم کیا، لیکن کیس پر کوئی دلائل پیش نہیں کیے گئے۔ ہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہیں کی جا سکی، اس لیے نظرثانی کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔