اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذاتی معالجین کے معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
عمران خان نے اپنے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اور ان کی عمر 72 سال ہے۔
درخواست میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ معالجین عمران خان کی میڈیکل ہسٹری سے بخوبی واقف ہیں۔ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کے لیے 15 روزہ چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔