- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔ سپریم کورٹ میں 26 آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا.سپریم کورٹ سے 26 آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔محمد انس نامی درخواست گزار نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی*26 آئینی ترمیم کیخلاف درخواست میں وفاق،چیرمین سینٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے۔ پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے۔پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں۔26 آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی…
کراچی: سائٹ ایریا قبرستان سے ملنے والی صندوق میں بند خاتون کی لاش کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شازیہ کی ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی تھی اور اس کے منہ پر ٹیپ لگا ہوا تھا۔اہلخانہ نے بتایا کہ شازیہ گزشتہ روز دوپہر 11 بجے گھر سے فیکٹری جانے کے لیے نکلی تھی، مگر وہ رات 9 بجے تک واپس نہیں آئی۔ ان کی تلاش شروع ہوئی تو انہیں اسپتال سے اطلاع ملی کہ شازیہ کی لاش ملی ہے۔شازیہ کی شادی 2003 میں ہوئی تھی اور اس کے پانچ بچے ہیں۔ اس کا شوہر درزی کا کام کرتا ہے۔…
اسلام آباد ۔تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کے چناﺅ کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔تحریک ا نصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اس لیے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے سات بجے تک نام مانگے تھے، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جو ہوا یہ سب غیر قانونی ہے، اسمبلی کے فلور پر بھی کہا کہ ہم نے کسی چیز سے اتفاق نہیں کیا، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہم اس…
نیویارک: زیتون کے پتوں کا عرق ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، زیتون کے پتوں کا عرق جسم میں بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مؤثر ہے۔پروفیسر عبد الرحیم کوکیگیٹ کی زیر نگرانی یہ مطالعہ گزشتہ ماہ امریکن جرنل آف پلانٹ سائنسز میں شائع ہوا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کے پتوں میں اینٹی ہائپر ٹینشن، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہیں، جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہیں۔یہ نتائج زیتون کے پتوں کے عرق کی ممکنہ طبی…
انٹراپارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن کی دیگر فریقین کو درخواستیں پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔سماعت کی صدارت ممبر سندھ نثار درانی نے کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر اور نوید انجم نے شرکت کی۔ممبر کے پی نے اکبر ایس بابر سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن کروایا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ نہیں، کوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروایا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر کرنے…
کراچی: پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج کا شاندار ریکارڈ قائم ہوا ہے، جس کے تحت رواں سال 2,617 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا ہے، جو 2023 کی نسبت 6 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 231,111 ہو گئی ہے۔یہ رجسٹرڈ کمپنیاں حکومت کی آمدنی میں اضافہ کرتی ہیں، جسے عوامی خدمات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت، تعلیم، اور ترقیاتی پروگراموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نئی کمپنیوں میں 55 فیصد نجی محدود، 41 فیصد یک رکنی، اور باقی 4 فیصد عوامی غیر درج شدہ کمپنیاں، غیر منافع بخش…
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کے بعد منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اولمپکس منتظمین مشرقی ساحل پر کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کے امکانات تلاش کر رہے ہیں، خاص طور پر نیویارک کو ایک ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، منتظمین کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ برصغیر کے ناظرین کو میچز لائیو دیکھنے کا موقع ملے۔ لاس اینجلس اور برصغیر پاک و ہند کے درمیان تقریباً 12 گھنٹے اور 30 منٹ کا فرق ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر میچز وہاں…
اسلام آباد۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائر ہو رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اختلافی نوٹ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس فیصلہ، مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف عابد زبیری کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے سمیت دیگر اہم فیصلے جاری کرنے ہیں۔
اسلام آباد: احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی زیر نگرانی ہوئی، جہاں عمران خان کے معاون وکیل عنصر کیانی اور نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے۔عنصر کیانی نے عدالت سے وقت طلب کیا تاکہ وہ سینئر وکلاء سے ہدایات لے سکیں، کیونکہ وہ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف تھے۔ عدالت نے اس درخواست پر کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔وقفے کے بعد دوبارہ سماعت کے دوران، عنصر…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکلا شعیب شاہین، فیصل چوہدری اور جیل حکام بھی موجود تھے۔کمیشن نے جیل حکام سے پوچھا کہ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا کیا ہوا۔ جیل حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سہولت میں خرابی کے باعث یہ ممکن نہیں…