نیویارک ۔ ایک زیادہ مہارت والی خاتون کو ایک کمپنی نے نوکری دینے سے انکار کر دیا۔گوگل کی ایک انجینئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جب اس نے ملازمت کے لیے درخواست دی، تو ریکروٹر نے کہا کہ چونکہ وہ مطلوبہ قابلیت سے کہیں زیادہ قابل ہے، اس لیے اسے نوکری نہیں دی جا سکتی۔
دہلی کی انو شرما نے گوگل کی جانب سے موصولہ جواب کی ایکس پوسٹ شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ نوکری کے لیے جو قابلیت درکار تھی، ان میں اس سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تجربات کے مطابق، اگر کسی زیادہ قابل فرد کو رکھا جائے تو وہ دلجمعی سے کام نہیں کرتا اور آخرکار ادارہ چھوڑ دیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انو شرما کی ایکس پوسٹ پر بہت سے لوگوں نے تبصروں میں کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ زیادہ قابل افراد کو ملازمت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگ موجودہ نوکری سے غیر مطمئن ہو کر نئی نوکری تلاش کرتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ موجودہ ملازمت میں خاطر خواہ دلچسپی نہیں لیتے۔