Author: Web Desk

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایک ماہ کے اندر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے متاثرہ طلباء کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں نصاب سے باہر کے سوالات شامل تھے۔ پی ایم ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سوالات امتحان کی تیاری کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد طلباء کی درخواست کو منظور کر لیا…

Read More

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری روکنے کے لیے دائر پٹیشن کی سماعت منظور کر لی ہے۔سماعت کے دوران جسٹس محمد رضا قریشی نے پٹیشن کی تفصیلات پر غور کیا۔ درخواست گزار، ایڈووکیٹ نزاکت حسین، نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرائیوٹائزیشن کمیشن 31 اکتوبر کو نجکاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ نجکاری کے لیے ابھی تک ویلیو ایشن مکمل نہیں ہوئی، جس کی بنا پر فروخت یا نجکاری ممکن نہیں۔ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ جس…

Read More

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ لگنے سے 6 شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔نیپرا نے گیپکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس پر کمپنی کا جواب تسلی بخش نہیں پایا گیا، جس کی وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔نیپرا نے حکم نامے میں کہا کہ جاں بحق ہونے والے 6 شہریوں کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے اور متاثرہ خاندان کے افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس…

Read More

کراچی: کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے سے میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری آئی ہے، اور نئی مانیٹری پالیسی میں مہنگائی میں کمی کی توقعات کے باعث شرح سود میں ممکنہ طور پر 2 فیصد کمی کی توقعات نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو تاریخی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔پچھلے ہفتے سے جاری تیزی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 91 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور کر لی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 1045 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 91240 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔وزیر خزانہ کے…

Read More

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے باضابطہ طور پر اپنے پلیئر ایجنٹ سایا کارپوریشن سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اس کی تصدیق فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی، جس میں کہا گیا کہ فخر اب سایا کارپوریشن کا حصہ نہیں ہیں۔یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ فخر کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا اور دورہ آسٹریلیا میں انجری کے بہانے انہیں…

Read More

بھارتی اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے اپنے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جب ارجن نے مائیک سنبھالا تو حاضرین نے ملائیکہ کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ اس موقع پر ارجن نے کہا، “ابھی میں سنگل ہوں۔”یہ خبریں کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ ملائیکہ اور ارجن کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، لیکن اس جوڑے کی جانب سے پہلے کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا تھا۔ اب ارجن کی اس تصدیق کے بعد یہ معاملہ واضح ہو گیا ہے، جبکہ ملائیکہ نے…

Read More

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔احمد شہزاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی اس ناکامی پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی، جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کو “کاغذی شیر” قرار دیا۔شہزاد نے وضاحت کی کہ کیویز نے بھارت آکر انہیں سختی سے شکست دی، جبکہ بھارت کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔یہ…

Read More

اسلام آباد۔صدر آصف زردارزی آئندہ ماہ اہم ترین دورے پر چین جائیں گے ،ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری چار روزہ دورہ4 نومبر سے 7 نومبر تک ہوگا ،اس دوران صدر مملکت چین کے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے ،، سی پیک فیز ٹو، پاک چین تعلقات اور علاقائی و عالمی سلامتی پر مشاورت ہو گی، صدر زرداری 5 نومبر کوشنگھائش عالمی نمائش بھی دیکھیں گے۔

Read More

اسلام آباد ۔وزیراعظم شہبازشریف انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔دوست ممالک سے روابط مزید مضبوط بنانے کا مشن لیے وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں ڈپٹی گورنر ریاض محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا جبکہ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وفد کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق…

Read More

اسلام آباد۔سوئی ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کروا دی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق سوئی ناردرن کو رواں مالی سال کی ضروریات میں 20ارب 58کروڑ  20لاکھ روپے کی کمی کا سامنا ہے، مالی ضروریات میں 48 کروڑ 90لاکھ روپے ایل پی جی ایئرمکس پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ گھریلو صارفین کو رواں مالی سال کے دوران آر ایل این جی پر منتقلی کے لیے سوئی ناردرن کو 163ارب 5کروڑ 80لاکھ روپے لاگت کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ گیس کی لاگت کو ایچ…

Read More