بھارتی اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے اپنے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران جب ارجن نے مائیک سنبھالا تو حاضرین نے ملائیکہ کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔ اس موقع پر ارجن نے کہا، “ابھی میں سنگل ہوں۔”
یہ خبریں کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ ملائیکہ اور ارجن کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، لیکن اس جوڑے کی جانب سے پہلے کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا تھا۔ اب ارجن کی اس تصدیق کے بعد یہ معاملہ واضح ہو گیا ہے، جبکہ ملائیکہ نے اس بارے میں بات کرنے سے گریز کیا ہے۔
ملائیکہ اروڑہ کی ارباز خان سے طلاق کے بعد ان کے اور ارجن کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں تھیں، جنہیں ملائیکہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بھی تصدیق کی تھی۔ اس جوڑی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی بحث و مباحثہ رہا۔
یاد رہے کہ ارجن کپور کو ملائیکہ کے والد کی خودکشی کے بعد ان کے آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔