Author: Web Desk

نئی دہلی ۔مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں حسن کے مقابلے کی فاتح بھارتی حسینہ ریچل گپتا نے پاکستان کی روما مائیکل کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پنجابی بہن‘، ‘سرحدیں ہمیں الگ کر سکتی ہیں، مگر وہ ہمارے مشترکہ رشتے کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ریچل گپتا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا کہ پیچیدہ تعلقات ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان محبت ہر حد سے بڑھ کر ہے۔ گزشتہ ہفتے بنکاک میں منعقدہ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 کے مقابلے میں پاکستان کی روما مائیکل اور…

Read More

اسلام آباد۔25 سے 27 اکتوبر تک ہونے والے پاکستان آٹو شو کے دوران مختلف کمپنیوں نے 5 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں۔ شو میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور ان الیکٹرک گاڑیوں میں گہری دلچسپی لی، کن کمپنیوں نے کون سی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں ان کی تفصیلات یہاں پیش کی جارہی ہیں۔ ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ۔۔ہنڈائی کی ایلانٹرا ہائبرڈ کار میں کیلیس انٹری، کروز کنٹرول، پارکنگ سینسر، پش سٹارٹ اور 10 انچ کی سکرین نصب ہے۔ یہ فیچرز اسے ایک جدید سڈان بناتے ہیں۔اس میں اے بی ایس بریکس، ایمرجنسی سگنل سٹاپ، ٹریکشن کنٹرول اور پارکنگ بریک جیسے…

Read More

اسلام آباد۔ پاکستان میں مختلف برانڈز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت اکتوبر 2024 میں بڑھ کر تقریباً 1,57,900 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم ماڈل کی قیمت تقریباً 1,68,900 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موٹرسائیکل اپنی سادگی اور بہترین فیول ایوریج کے باعث مقبول ہے۔ جو کہ 50 سے 60 کلومیٹر فی لیٹر تک فراہم کرتی ہے۔2025 ماڈل میں چند معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جن میں نئے اسٹیکر ڈیزائن شامل ہیں۔ اور یہ روایتی رنگوں، جیسے سرخ، سیاہ اور نیلے میں دستیاب ہے۔…

Read More

OnePlus 13 کی لانچ کی تصدیق ہو گئی ہے، جس میں 6,000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل ہوگی، کمپنی نے اپنے حالیہ ٹیزر میں بتایا۔ یہ برانڈ کا پہلا فلیگ شپ ماڈل ہے جس میں اتنی بڑی بیٹری کی گنجائش ہے، جو پچھلے ماڈل سے 10فیصدسے زیادہ ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس میں 100W سپر وی او او سی وائرڈ چارجنگ برقرار رکھی جائے گی، جبکہ 50W وائرلیس چارجنگ میگنیٹک اٹیچمنٹ کے ساتھ کام کرے گی۔ نیا فون 31 اکتوبر کو متعارف ہوگا، اور اس تقریب میں کچھ پاور ایکسیسریز بھی پیش کی جائیں گی – 5,000…

Read More

ایچ ایم ڈی نے اپنے سمارٹ فون کی تاریخ میں ایک نیا باب شروع کیا جب ایچ ایم ڈی سکائی لائن جولائی میں متعارف کرایا گیا۔ اب ہمیں آنے والے ایچ ایم ڈی سیج کے لیک ہونے والے رینڈر ملے ہیں، جو لومیا سے متاثرہ ڈیزائن کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایچ ایم ڈی سیج کی پچھلی جانب ایچ ایم ڈی سکائی لائن کی طرح گول شیشے کی پشت اور پولی کاربونیٹ فریم موجود ہے۔ اس میں ایک مستطیل کیمرہ جزیرے میں دو کیمروں کا سیٹ اور درمیان میں ایچ ایم ڈی کا…

Read More

Tecnoنے ایک نیا ٹیبلٹ میگاپیڈ 10 متعارف کرایا ہے۔یہ ایک کم قیمت کا آلہ ہے، جس کی خصوصیات بھی اس کی حیثیت کے مطابق ہیں۔اس میں MediaTek Helio G80چپ سیٹ موجود ہے، جو 4GB ریم کے ساتھ ہے، اور اس میں128GB یا256GB کی توسیع پذیر اسٹوریج کی سہولت ہے۔ میگاپیڈ 10 میں 10.1 انچ کا 800×1280 ایل سی ڈی ٹچ اسکرین ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنس450-nitہے، اور 7,000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 18W تیز وائرڈ چارجنگ کی حمایت کرتی ہے، جس سے یہ 2.5 گھنٹوں میں مکمل چارج ہو جاتا ہے۔یہ اینڈرائیڈ 14 پر چلتا…

Read More

جدہ۔سعودی عرب کے عظیم الشان شہر نیوم کے تحت بحیرہ احمر میں ایک پُرتعیش جزیرے سندالہ کے افتتاح کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق جزیرہ سندالہ بحیرۂ احمر کا داخلی دروازہ ہوگا جہاں یورپی، سعودی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی کشتیاں بہ آسانی رسائی حاصل کرسکیں گی۔ یہ جزیرہ 8 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے” اور 2028 تک یہ روزانہ 2,400 مہمانوں کی میزبانی کے قابل ہوگا۔ یہاں ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور کشتی رانی کی جدید سہولیات ہوں گی۔ اس جزیرے کی تعمیر میں 2 سال کا وقت لگا۔ جس کا افتتاح آج ہوگیا۔ یہ…

Read More

تل ابیب ۔اسرائیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابینہ اجلاس کو وزیراعظم دفتر اور فوجی ہیڈ کوارٹر کے بجائے کسی اور جگہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوابی کارروائی کی دھمکیوں پر وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کابینہ اجلاس وزیرِاعظم کے دفتر یا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا ’کان‘ پبلک براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں اور علامتی حکومتی مقامات پر حملوں کی کوششوں کی وجہ سے میٹنگز کو منتقل کیا جا رہا ہے اور اب یہ کسی مقررہ جگہ پر منعقد نہیں…

Read More

اسلام آباد۔سپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کر لیے ہیں۔26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کمیشن کے قیام کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اراکین کے نام طلب کیے ہیں۔دریں اثنا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے…

Read More

اسلام آباد: مہنگائی کی ستائے عوام کے لیے اچھی خبر متوقع ہے، کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔یکم نومبر سے آنے والے پندرہ دنوں کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل تک کم ہوئی ہیں۔ موجودہ ٹیکس کی شرح اور تبادلے کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی کمی ممکن ہے۔ عالمی…

Read More