اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایک ماہ کے اندر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے متاثرہ طلباء کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں نصاب سے باہر کے سوالات شامل تھے۔ پی ایم ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سوالات امتحان کی تیاری کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔
عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد طلباء کی درخواست کو منظور کر لیا اور حکم دیا کہ یونیورسٹی ایک ماہ میں نئے امتحان کا انعقاد کرے۔
متاثرہ طلباء کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ امتحان میں 30 سوالات نصاب سے باہر تھے، جس کی وجہ سے طلباء کے رزلٹ میں تفاوت پیدا ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں صرف تین طلباء کا رزلٹ 190 سے اوپر آیا، جبکہ پنجاب میں 2800 طلبہ ہیں، جس کے باعث مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
فیصلے پر طلباء نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا، کہ اس سے ان کا مستقبل محفوظ ہوا ہے۔ وکیل نے یہ بھی تجویز دی کہ پیپر کی تیاری کے لیے ماہرین کی مدد لی جائے تاکہ طلباء دوسری یونیورسٹیز میں بھی مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔