کراچی: کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے سے میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری آئی ہے، اور نئی مانیٹری پالیسی میں مہنگائی میں کمی کی توقعات کے باعث شرح سود میں ممکنہ طور پر 2 فیصد کمی کی توقعات نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو تاریخی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
پچھلے ہفتے سے جاری تیزی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 91 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور کر لی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 1045 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 91240 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
وزیر خزانہ کے دورہ امریکا میں عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے جزوی ضمانت پر پانڈا بانڈز کے ممکنہ اجراء اور آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی متوقع کلائمیٹ چینج فنانسنگ سہولت کے حصول کی امید کے ساتھ، معیشت میں بہتری کے دیگر حوصلہ افزا اشاروں نے کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔