- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت کے بورڈ آف انوسٹمنٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نج کاری کے عمل کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 10 ارب روپے بولی سے زیادہ رقم دے کر قومی ایئرلائن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کی جانب سے وفاقی وزارت نجکاری کو خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ اور ملکی پہچان ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ…
اسلام آباد۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ دوسرا نکاح ثالثی کونسل سے اجازت کے بغیر کیے جا نے پر سزا غیر شرعی ہے، عدالتی نظام اور نظام انصاف معتبر اور بااثر ہو نا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ نکاح، طلاق، خلع اور تنسیخ نکاح کے عدالتی فیصلے شریعت کے مطابق ہونے چاہییں، تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزادی جائے تو طلاقوں کی شرح کم ہوجائے گی، ملکی قانون کو شریعت کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ قرآنی حکم ہے کہ مابین ازواج انصاف کیے جانے کی تفصیلات متعین کی…
اسلام آباد۔وفاقی وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کی حکومت کی شرائط کے تحت عازمین حج کے لیے نئی صحت پالیسی جاری کردی ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد پر پابندی ہوگی۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے صحت پالیسی تیار کرلی گئی ہے اور یہ پالیسی سعودی عرب کی شرائط کے مطابق ہے۔ پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی، ہارٹ اٹیک اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے۔ اسی طرح…
اسلام آباد۔سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کر دیا گیا۔قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پیش کیا۔سینیٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینیئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس پاکستان کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا۔ سیکشن 3 کی ذیلی شق…
پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی پاور ٹرانسمشن لائن بچھانے کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخوا اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا صوبہ بن جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی موجودگی میں پیڈو اور نجی کمپنی نیٹراکون کے حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پہلے مرحلے میں مٹلتان سے مدین تک 40 کلو میٹر طویل 132/220 کے وی ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی۔ ٹرانسیمشن لائن کا…
اسلام آباد۔ لاہور ہائی کورٹ نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کو پولٹری کمپنیوں کے خلاف مبینہ گٹھ جوڑ بنا کر ایک دن کے چوزے کی قیمت فکس کرنے کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے، پولٹری کمپنیوں کی جانب سے لیا گیا اسٹے آڈر خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ کسی ریگولیٹری ادارے کی جانب سے انکوائری کے دوران، عدالت سے رجوع نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ریگولیٹری ادارے کی جانب سے آڈر جاری ہونے کے بعد ہی، عدالت سے ریلیف کے لئے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس جواد نے اپنے حکم…
پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی کی ہے۔اسلام آباد کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔ مزید برآں، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج نمونوں میں بھی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔کراچی کے مختلف اضلاع—سینٹرل، ساوتھ، ایسٹ اور کورنگی—کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں…
محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جو کہ 1967 میں 30.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ، یعنی اکتوبر میں، شہر میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 57 سال میں سب سے کم ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا ایک سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ پچھلے سال یہ درجہ حرارت 26.3 ڈگری تھا،…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کو دوبارہ فلمی صنعت کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے 29 رکنی اسٹئیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں کے مسائل کے حل پر کام کرے گی۔مریم نواز نے کمیٹی سے 15 دن کے اندر سفارشات بھی طلب کی ہیں۔ کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیراعلیٰ کی نمائندگی کریں گے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری بھی کمیٹی کی رکن ہوں گی اور اہم ذمہ داریاں…