وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کو دوبارہ فلمی صنعت کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے 29 رکنی اسٹئیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فلمی صنعت کی بحالی اور فنکاروں کے مسائل کے حل پر کام کرے گی۔
مریم نواز نے کمیٹی سے 15 دن کے اندر سفارشات بھی طلب کی ہیں۔ کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیراعلیٰ کی نمائندگی کریں گے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری بھی کمیٹی کی رکن ہوں گی اور اہم ذمہ داریاں نبھائیں گی۔
کمیٹی میں اطلاعات، سیاحت اور خزانہ کے صوبائی سیکریٹری کے علاوہ فلم اور فن کے شعبے کی ممتاز شخصیات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ فلمی صنعت کے مسائل کی مؤثر نمائندگی کر سکیں۔
یہ کمیٹی مختلف منصوبوں پر کام کرے گی، جن میں فلم انفراسٹرکچر، فلم سٹی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فلم لیب کا قیام، اور پنجاب فلم فنڈ کی تشکیل شامل ہے۔ مزید برآں، کمیٹی فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس، فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے لئے آرٹسٹ ویلفیئر کا جامع نظام وضع کرنے پر بھی توجہ دے گی۔
فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام، تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مراکز، اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ کمیٹی سینما ہاؤسز کی تعداد بڑھانے اور اس شعبے کے لئے خصوصی رعایتوں کی فراہمی کے لئے بھی منصوبے تیار کرے گی۔
وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال نے اسٹئیرنگ کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔