- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی سیاست کے طریقے کے تحت 9 مئی کے واقعات پر معافی کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔ نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اخراجات کم کریں اور بجلی…
اسلام آباد۔گورنر سٹیٹ بینک کی بھاری بھر کم تنخواہ اور ہوشربا مراعات کی تفصیلات سامنے آگئی۔ یہ تفصیلات وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو فراہم کیںجس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی جمیل احمد کی موجودہ تنخواہ 48 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے 26 اگست 2022 کو 40 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر منصب سنبھالا ،معاہدے کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ جمیل احمد 2 سال کے دوران صرف تنخواہ کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد وصول کرچکے ہیں۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25…
اسلام آباد: 1800 ارب روپے کے بھاری ٹیکس عائد کرنے کے باوجود، حکومت رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں مقرر کردہ ٹیکس ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی، اور وصولیوں میں 111 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری 7 ارب ڈالر کی قرض ڈیل پر سوالیہ نشان لگایا ہے، اور منی بجٹ لائے جانے کے امکانات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ٹیکس ریٹرن، ایف بی آر نے آسان فارم جاری کردیا ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، ایف بی آر کو جولائی اور…
برطانیہ میں پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف نئی ویکسین کی پہلی بار آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔ برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی میں یہ ویکسین دی گئی۔ سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی ٹرائل کی قیادت کرنے والے محققین کے مطابق، یہ نئی ویکسین ممکنہ طور پر کینسر کے مریضوں کی زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتی ہے اور امید ہے کہ یہ مستقبل میں عالمی سطح پر علاج کا معیار بن سکتی ہے۔ بی این ٹی 116 کے…
اچھی نیند جسم کی باڈی کلاک کو متوازن رکھنے کے لیے اہم ہے۔ جس میں ہارمونز اور نیورو ٹرانسمیٹر کی سطح میں 24 گھنٹوں کے دوران اتار چڑھاؤ کا توازن شامل ہوتا ہے۔ موٹاپے کے باعث عقاب اڑنے سے قاصر محققین کی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد وزن یا موٹاپے کا شکار افراد جن کی نیند پوری نہیں ہوتی۔ ان کی باڈی کلاک مناسب طور پر متوازن نہیں رہتی، جس سے منفی میٹابولک اثرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ منفی اثرات مردوں اور عورتوں کے درمیان مختلف انداز میں ظاہر ہوتے…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لئے وی پی این رجسٹریشن کی آن لائن سروس متعارف کرا دی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق، کاروباری سرگرمیوں کے uninterrupted اور محفوظ چلنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز، اور غیر ملکی مشنوں/سفارت خانوں کے وی پی اینز کو پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹ پر دستیاب “ون ونڈو” سروس کے تحت رجسٹر کیا جاتا ہے۔ پی ٹی اے نے آئی ٹی کی وی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل…
اسلام آباد۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئیسکو اہلکاروں کو آڈٹ کلیئر کروانے کی آڑ میں کروڑوں روپے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آڈٹ آفسران نے آئیسکو آڈٹ کلیئر کروانے کے نام پر کڑوروں روپے رشوت وصول کی،گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نزر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل ہیں ،ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نزر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کئے گیا تھا۔ وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ ملزمان…
اسلام آبا د۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ”دی ڈپلومیٹ“ جریدے میں شائع ہونے والے مضمون پر ردعمل میں کہا کہ جریدے نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی،پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اس طرح کے حملے کامیاب نہیں ہوں گے،آرٹیکل میں دیا گیا تاثر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے جو پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔
کراچی ۔غیرملکی پرواز نے انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی۔ دوحہ سے اینجلس سٹی جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔ 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ایئر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ 787 ڈریم لائنر طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا۔طیارے میں سوار 187 مسافر لاؤنج منتقل…
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی کے حادثے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کئی افراد ان کی گاڑی کو گھیرے ہوئے ہیں اور انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی کے اردگرد رکشے اور دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں، جن میں سے کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص ہجوم میں سے آگے بڑھ کر…