اسلام آباد۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئیسکو اہلکاروں کو آڈٹ کلیئر کروانے کی آڑ میں کروڑوں روپے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاہے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آڈٹ آفسران نے آئیسکو آڈٹ کلیئر کروانے کے نام پر کڑوروں روپے رشوت وصول کی،گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نزر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل ہیں ،ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نزر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کئے گیا تھا۔
وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ
ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا،ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا،ملزمان سے 1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمدکرلیا گیا ہے، ملزمان کو جی ٹی روڈ گوجر خان سے گرفتار کیا گیاہے ،ملزمان کو مذکورہ رقم آئیسکو کے آکاونٹ آفیسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی،ملزمان کو رقم سمیت رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی۔ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع ہیں۔