اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لئے وی پی این رجسٹریشن کی آن لائن سروس متعارف کرا دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق، کاروباری سرگرمیوں کے uninterrupted اور محفوظ چلنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز، اور غیر ملکی مشنوں/سفارت خانوں کے وی پی اینز کو پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹ پر دستیاب “ون ونڈو” سروس کے تحت رجسٹر کیا جاتا ہے۔
پی ٹی اے نے آئی ٹی کی وی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینےکی سفارش کر دی
اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ عمل جاری ہے اور پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم او آئی ٹی)، پی ایس ای بی اور پاشا کے ذریعے اس میں مسلسل بہتری لائی جارہی ہے۔
سال 2020 سے اب تک وی پی اینز کے لئے 20 ہزار سے زیادہ آئی پی ایڈریسز رجسٹر ہو چکے ہیں۔ محفوظ اور بلا رکاوٹ آن لائن کاروبار کو یقینی بنانے کے لئے اپنا وی پی این https://ipregistration.pta.gov.pk/ پر رجسٹر کریں۔