بھارت کے تجربہ کار بلے باز ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے نوجوان اوپنر سیم کونسٹاس کے درمیان میلبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ایک تلخ تکرار ہوئی جس پر کوہلی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی کی۔ اس دوران میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے کندھے ٹکرا گئے، جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ تاہم، عثمان خواجہ اور امپائرز نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔
بعدازاں، ری پلے ویڈیو میں یہ بات سامنے آئی کہ جب کونسٹاس اپنے دستانے ٹھیک کر رہے تھے تو اچانک ان کا کندھا ویرات کوہلی سے ٹکرا گیا، جس پر دونوں کے درمیان جذباتی تکرار ہوئی۔ سیم کونسٹاس نے بعد میں اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمولی سی ٹکر تھی، اور کرکٹ میں ایسی صورتحالیں پیش آتی رہتی ہیں۔
سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ خاص طور پر انہوں نے جسمریت بمرا کی 33 گیندوں پر 34 رنز اور محمد سراج کی 19 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
اس تمام واقعے کے دوران ویرات کوہلی پر تنقید کی گئی کیونکہ اس صورت حال نے کرکٹ کے کھیل میں جذباتی ردعمل کی نوعیت کو مزید اجاگر کیا۔