کراچی ۔غیرملکی پرواز نے انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی۔ دوحہ سے اینجلس سٹی جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔ 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ایئر ویز کے طیارے میں شدید خرابی پیدا ہوئی۔پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ 787 ڈریم لائنر طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا۔طیارے میں سوار 187 مسافر لاؤنج منتقل کر دیے گئے جن کا معائنہ بھی کیا گیا۔ طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور مسافر روانگی کے منتظر ہیں،۔
بھارت کے ائیرپورٹ پر اترنے میں ناکامی پر ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ