اسلام آباد ۔گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں میں نصف فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں شہریوں نے آٹو فنانسنگ کے تحت 234 ارب 64 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا، جب کہ اکتوبر میں یہ رقم 235 ارب 88 کروڑ روپے تھی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر آٹو فنانسنگ میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، نومبر 2023 میں یہ رقم 257 ارب روپے تھی۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کر دی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے، اور انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بلند شرح سود، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے، اور گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات کی درآمد پر بھاری ٹیکسوں کے باعث شہریوں نے آٹو فنانسنگ کے ذریعے گاڑیاں خریدنے میں کمی کر دی ہے۔