Author: Web Desk

اسلام آباد ۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا تار ڑ نے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو وزارتیں ختم ہو رہی ہیں ان کے کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا یا انہیں گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا،پی ڈبلیو ڈی کے محکمے کی تحلیل کے بعد کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا جبکہ کچھ کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا، ایف آئی اے کی کپیسٹی سائبر کرائم کو انوسٹی گیٹ کرنے کی نہیں ہے، نئی انوسٹی گیشن ایجنسی کی منظوری دی گئی ہے،جب تک نئی انوسٹی گیشن ایجنسی مکمل طور پر کام نہیں کرتی، ہینڈ ہولڈنگ جاری…

Read More

اسلام آباد۔ حکومت اور احتجاجی ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند نہیں ہوں گے اور قانون سازی مشاورت کے ساتھ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے وفد کے ساتھ ایک طویل اجلاس کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سرکاری ملازمین کے مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔ اس ملاقات میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن…

Read More

لاہور۔لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طیفی بٹ کا بہنوئی قتل اوراہلیہ زخمی ہو گئیں۔لاہور میں کینال روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گاڑی میں موجود طیفی بٹ کا بہنوئی جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہو گئیں اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی خاتون کو ہسپتال متنقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر طیفی بٹ کا بہنوئی محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہو گئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گاڑی…

Read More

کراچی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا وومین سینٹرل جیل میں قید ہونے کے بجائے اپنے گھر پر رات گزارتی ہیں اور انہیں غیر معمولی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق، نتاشا سینٹرل جیل میں قید ہے اور اس کا ذہنی توازن بالکل درست ہے، وہ بیرک نمبر 4 میں ہے اور اسے معمول کی قیدیوں والی سہولیات دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے…

Read More

اسلام آباد ۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آگئی۔ اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 9.64 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ،جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد تھی، جب کہ اگست 2023 میں یہ شرح 27.4 فیصد پر تھی۔اگست ،میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، جبکہ پچھلے 2 ماہ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 10.36 فیصد رہی، 2023 کے اسی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.84 فیصد پر تھی۔

Read More

راولپنڈی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹس 29 فروری کو جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم کے واقعے پر جاری کیا گیا۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ قیدی نے اینٹوں کے حملے سے دیگر قیدیوں کو زخمی کیا اور ایک کو ہلاک کر دیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی غفلت اور لاپرواہی ثابت ہوئی ہے، جس میں 5 ذہنی بیمار قیدیوں کو ایک ہی جگہ رکھنے کے باعث جیل قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ محمد اکرم ذہنی بیمار قیدیوں کے لیے…

Read More

پشاور۔خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میںدو فوجیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ،حادثہ شاہراہ قراقرم پر اپر کوہستان کے علاقے لوتر تھانہ داسو کی حدود میں پیش آیا جبکہ پورے خطے میں موسلادھار بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بشام سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر تک کئی مقامات پر بلاک ہوگئی۔ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کی گلگت جانے والی مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افسراپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس…

Read More

نیویارک: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی جارجی ہوگ سے شادی کر لی ہے۔ ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی ایک معروف بلے باز ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی ساتھی جارجی ہوگ سے منگنی کی تھی۔ اس کے علاوہ، ڈینیئل وائٹ سچن ٹینڈولکر کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر کی سابق گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔ ڈینیئل وائٹ ارجن ٹینڈولکر کی بولنگ کی مداح ہیں، اور جب ارجن انگلینڈ کا سفر کرتے ہیں تو وہ ڈینیئل سے ملاقات ضرور کرتے ہیں۔ اسی طرح، ڈینیئل جب…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع  سے انکار کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مدت ملازمت میں کسی بھی قسم کی توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن میٹنگ کے بعد ان سے اس حوالے سے بات کی تھی، اور ان کا کہنا تھا کہ توسیع کے معاملے پر بار بار بات کرنا غیر مناسب ہے۔

Read More

اسلام آ باد ۔پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک شخص بصارت سے محروم ہے،چین اور پاکستان کے درمیان نابینا پن کے خاتمے میں تعاون کے 25سال مکمل ہو گئے ، اس اقدام کی بدولت پاکستان میں لاکھوں افراد کی بینائی بحال ہو گئی۔ چین اور پاکستان بین الاقوامی ترقیاتی ادارے فریڈ ہولوز فاونڈیشن کے تعاون سے گزشتہ 25 سال سے نابینا پن کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ اقدام دونوں ممالک میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو متاثر کرنے والی بصارت کی کمزوری اور نابینا پن کے اہم مسئلے کو حل کرتا ہے۔…

Read More