اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مدت ملازمت میں کسی بھی قسم کی توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن میٹنگ کے بعد ان سے اس حوالے سے بات کی تھی، اور ان کا کہنا تھا کہ توسیع کے معاملے پر بار بار بات کرنا غیر مناسب ہے۔