Author: Web Desk

اسلام آباد — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اطلاع دی کہ محسن نقوی اور عطا تارڑ جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدے پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے منصورہ آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی خواہاں ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی کے بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ، بجلی کے ٹیرف میں کمی، اور سرکاری ملازمین پر ٹیکسوں…

Read More

لاہور: اداروں کی بڑی کامیابی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ نیٹ ورک سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر دھوکہ دہی کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث تھا۔ گروہ جعلی دستاویزات تیار کرنے میں مہارت رکھتا تھا اور اس کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا جہاں مختلف ممالک کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔ مختلف ممالک میں سیاسی پناہ…

Read More

برمودا ٹرائینگل دنیا بھر میں پُراسرار گمشدگیوں کے لیے مشہور ہے، لیکن اسی طرح کی ایک اور کم معروف جگہ بھی موجود ہے جسے “الاسکا ٹرائینگل” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ الاسکا ٹرائینگل، جو امریکی ریاست الاسکا کے علاقوں انکریج، جونیو، اور اٹکیاوک کے درمیان واقع ہے، نے اپنی پراسراریت کی وجہ سے محققین کو حیران کر رکھا ہے۔ 1970 کے بعد سے یہاں 20 ہزار سے زیادہ گمشدگیوں کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں، جس کی وجہ سے اس خطے کے بارے میں کئی عجیب و غریب نظریات ابھرتے ہیں۔ الاسکا ٹرائینگل کی پراسراریت پہلی بار اکتوبر 1972 میں…

Read More

اسلام آباد — پی ٹی آئی کے بڑے اجتماع کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام مقامات بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ اولڈ ایئرپورٹ روڈ، کورال چوک، روات ٹی چوک، اور جی ٹی روڈ کو مندرہ کے مقام سے بند کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد سے اسلام آباد کو ملانے والا راستہ بھی بند ہے، جبکہ مریڑھ چوک پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ شہر کے…

Read More

واشنگٹن: اگرچہ طویل عرصے سے طبی ماہرین بلڈ پریشر ناپنے کے لیے بیٹھنے اور پاؤں زمین پر رکھے رکھنے کی پوزیشن کو معیاری سمجھتے رہے ہیں، حالیہ تحقیق نے اس روایتی طریقے کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیٹھ کے بل چِت لیٹتے ہوئے بلڈ پریشر ناپنا زیادہ درست نتائج فراہم کر سکتا ہے۔ تحقیق میں 11,000 سے زیادہ امریکی بالغوں کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق میں پتہ چلا کہ جن لوگوں نے ہائی بلڈ پریشر کی حالت میں سیدھے بیٹھے یا پیٹھ کے بل چِت لیٹے وقت، دل کی بیماری، فالج، دل…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ایک خوبصورت بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے حال ہی میں اپنی ننھی بیٹی کا خوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے۔ یہ خوشخبری ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال سے آئی ہے جہاں اداکارہ نے بیٹی کو جنم دیا۔ رپورٹس کے مطابق، دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر رنویر سنگھ اور والدہ کے ہمراہ اسپتال پہنچی تھیں، جہاں انہیں داخل کیا گیا۔ اس وقت سے بھارتی میڈیا کے نمائندے اس خوشخبری کا انتظار کر رہے تھے۔ اب بھارتی میڈیا کے نمائندے…

Read More

لاہور: معروف پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا باضابطہ اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ انتہائی خوش ہیں۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شریک ہوکر صنم ماروی نے اپنی ذاتی زندگی، طلاق اور بچوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ صنم ماروی نے بتایا کہ اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، انہوں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ جوڑا گاؤں میں مقیم تھا، لیکن صنم کے میوزک کیریئر کی ترقی کے باعث وہ…

Read More

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ وہ 147 سالہ طویل فارمیٹ کی تاریخ میں سات مختلف ممالک کے خلاف اپنی ابتدائی سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انھیں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں حاصل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق، انگلش قائم مقام کپتان اولی پوپ ابتدائی دونوں میچز میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے۔ تاہم، انھوں نے سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کر کے…

Read More

کراچی: سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس سے ان کی جذباتی زندگی میں استحکام آ سکتا ہے۔ بابراعظم کی عمر 29 سال ہے، اور باسط علی نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ “میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اچھا پرفارم نہ کر پانے پر پلیئر کیسا محسوس کرتا ہے۔ میں بابر کے والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کی شادی کرا دیں، اس سے ان کی جذباتی زندگی میں استحکام آئے گا۔ باسط علی نے مزید کہا کہ “بڑے بھائی کے طور پر میں ان سے…

Read More

مظفر آباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے سیاحوں کی باقیات دریافت کر لی گئی ہیں۔ مقامی کوہ پیماؤں نے مظفرآباد میں نو سال قبل لاپتہ ہونے والے سیاحوں کی باقیات کو دریافت کیا اور اس کی اطلاع انتظامیہ کو دی۔ یہ باقیات وادی نیلم اور گلگت بلتستان کے سنگم پر واقع سر والی چوٹی سے ملیں، اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، باقیات کی دریافت کے لیے تین دن تک جاری رہنے والے ریکوری آپریشن میں شدید سردی اور بارش کا سامنا کرنا پڑا۔…

Read More