- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
پیرس۔پیرس اولمپکس میں چین نے امریکہ سمیت تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے زیادہ تمغے اپنے نام کرلئے چین کے مختلف کھلاڑی مجموعی طور پر 16 گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں، امریکا دوسری پوزیشن پر آگیا۔ چار د ن قبل جاپان سرفہرست تھا، 5 ویں روز سے چین اب تک پہلی پوزیشن پر ہے امریکا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے، فرانس اور آسٹریلیا نے اب تک 12، 12 گولڈ میڈلز جیتے ہیں، برطانیہ 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر ہے۔ کوریا کے کھلاڑیوں نے 9 گولڈ میڈلز جیتے ہیں، جبکہ جاپان 8 گولڈ میڈلز…
اسلام آباد۔ سرکاری اداروں میں خواتین کے خلاف ہراساں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کابینہ ڈویژن میں ایک افسر کی جانب سے ماتحت کو ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے این ڈی ونگ کے ڈی ڈی ٹیک فرید احمد کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کی گئی تھی۔ تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈی ڈی ٹیک فرید احمد کو قصوروار پایا۔ کابینہ کے سیکرٹری نے فرید احمد کی تنخواہ کی اضافے کو پانچ سال کے لیے روکتے ہوئے ایک معمولی سزا عائد کی۔ ا س طرح ایک اور واقعہ…
اسلام آباد۔ پاکستان نے مالی سال 2023-24 کے دوران برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے جو کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ملک کی تجارتی برآمدات 10.54 فیصد بڑھ کر 30.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ دوسری جانب اسی مدت کے دوران درآمدات میں 0.84 فیصد کمی آئی اور یہ 54.73 ارب ڈالر رہ گئیں۔ SIFC اور وزارت تجارت کی مسلسل کوششوں کے ذریعے گوشت کی برآمدات کے لیے اردن، ازبکستان، لبنان، اور مصر میں نئے مارکیٹوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلی بار پاکستان کی زرعی برآمدات…
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ اگر حکومت نہیں چل رہی تو ملک کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں ،فوری طور پر اسمبلی تحلیل کریں اور نئے انتخابات کرائیں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس ارسال کریں اور اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرا لیں۔ نیئر بخاری نے کہا…
لاہور(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ مخصوص نشستو ں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے لئے آئین کو معطل کرنا پڑے گا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر عدالتی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق نہ ہو تو اس پر عمل نہ کیا جائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کردیا…
ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ،طلبہ نے استعفے تک ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک چلانے اعلان کر دیا ہفتہ کے روز طلبہ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے تک ملک بھر میں منظم اور بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ماہ جولائی میں سول سروسز کی ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ احتجاج اور مظاہروں پر ریاست کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا اور مختلف واقعات میں 200 سے زائد افراد ہلاک…
کراچی(شوبز نیوز) نئی اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ وہ سیدھا شادی ہی کریں گی، شادی سے پہلے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں کریں گی ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے شادی کے سوال پرکہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے اپنے ہونے والے ہم سفر میں خوبیوں کی لمبی فہرست بنا لی ہیں، جو میرے نزدیک فضول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ اُن کا شوہر امیر اور خوبصورت ہو، اُن کی ہر بات ماننے والا ہو، ہر عورت کی عزت کرنے والا ہو اور خواتین کے حقوق کے…
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے کیس میں جسٹس امین اور جسٹس نعیم نے اختلافی فیصلہ جاری کردیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کے لئے پہلے آئین کو معطل کرنا ہوگا اختلافی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پی ٹی آئی موجودہ کیس میں فریق نہیں تھی ، ایسا فیصلہ جو آئین کے مطابق نہ ہو کوئی بھی آئینی ادارہ عملدرآمد کا پابند نہیں ہے سپریم کورٹ میں دوران سماعت کچھ ججز نے یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جا سکتی ہیں؟ جس پر کوئی…
اسلام آباد۔سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے خود مختار صنعت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس کی سہولت کے نتیجے میں، پاک سوزوکی نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔ پاک سوزوکی کے CEO ہیروشی کاوامورا نے کہا کہ یہ پاکستانی ساختہ گاڑیوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں معیار اور مسابقت کو اجاگر کرتا ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ایک نئے سوزوکی ویندرز کلسٹر ایریا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاک سوزوکی کے مقامی سپلائرز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور…
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب نے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے متعلق باقاعدہ اپنا ایک بیان جاری کر دیا ہے پاسدارانِ انقلاب نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو’شارٹ رینج پراجیکٹائل‘ سے شہیدکیا گیا اور میزائل میں 7 کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا جبکہ اس میزائل کو حماس رہنما کی رہائش کے قریب سے فائرکیا گیا۔ بیان کے مطابق نے مزید کہا کہ یہ حملہ اسرائیل نے “مجرم” امریکی حکومت کی حمایت سے کیا تھا، جس پر تہران کا ردعمل شدید اور مناسب وقت پرہو گا۔ پاسداران انقلاب کے خصوصی انٹیلی جنس یونٹ…