ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ایک خوبصورت بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے حال ہی میں اپنی ننھی بیٹی کا خوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے۔ یہ خوشخبری ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال سے آئی ہے جہاں اداکارہ نے بیٹی کو جنم دیا۔
رپورٹس کے مطابق، دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر رنویر سنگھ اور والدہ کے ہمراہ اسپتال پہنچی تھیں، جہاں انہیں داخل کیا گیا۔ اس وقت سے بھارتی میڈیا کے نمائندے اس خوشخبری کا انتظار کر رہے تھے۔
اب بھارتی میڈیا کے نمائندے نے اسپتال کے ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پیدائش کی خبر نے مداحوں کو بہت خوش کیا ہے اور انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تاہم، ابھی تک دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے 2018 میں اٹلی میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی، اور رواں سال فروری میں جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔