لاہور۔جاپانی اداکارہ کائے اساکرا، جنہیں بالغ فلم انڈسٹری میں ‘رائے لل بلیک’ کے نام سے جانا جاتا ہے، حال ہی میں لاہور کی کشش سے متاثر ہو کر پاکستان آئیں۔ انہوں نے اپنی لاہور کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
کائے اساکرا کو، لاہور کی گلیوں، تاریخی مقامات اور ثقافت کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سیاہ برقعے میں ملبوس نظر آئیں، جو مشرقی لباس کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے لاہور کے اندرونی علاقوں اور تاریخی عمارتوں کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
تصاویر ،میں انہیں تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور مسجد وزیر خان کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان مقامات پر یادگار تصاویر بنوائیں، جو لاہور کی تاریخ اور ثقافت کی جھلک پیش کرتی ہیں۔
اپنی ایک، انسٹاگرام اسٹوری میں، انہوں نے لاہور کی لوکیشن دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بکری کے بچوں کے ساتھ کھیلتے اور دھوپ کا لطف اٹھاتے نظر آئیں۔
کائے اساکرا کی، لاہور آمد کی اصل وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے دورے کو دلچسپ قرار دیا اور ان کی مشرقی روایات کے مطابق لباس پہننے کو سراہا۔
یہ بھی، واضح رہے کہ کائے اساکرا ایک 28 سالہ جاپانی اداکارہ ہیں، جو سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں، اور ان کے انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔