برمودا ٹرائینگل دنیا بھر میں پُراسرار گمشدگیوں کے لیے مشہور ہے، لیکن اسی طرح کی ایک اور کم معروف جگہ بھی موجود ہے جسے “الاسکا ٹرائینگل” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
الاسکا ٹرائینگل، جو امریکی ریاست الاسکا کے علاقوں انکریج، جونیو، اور اٹکیاوک کے درمیان واقع ہے، نے اپنی پراسراریت کی وجہ سے محققین کو حیران کر رکھا ہے۔ 1970 کے بعد سے یہاں 20 ہزار سے زیادہ گمشدگیوں کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں، جس کی وجہ سے اس خطے کے بارے میں کئی عجیب و غریب نظریات ابھرتے ہیں۔
الاسکا ٹرائینگل کی پراسراریت پہلی بار اکتوبر 1972 میں سامنے آئی جب یہاں ایک چھوٹے جہاز میں سوار دو امریکی سیاست دان غائب ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر تلاش کے باوجود، نہ تو طیارہ ملا اور نہ ہی اس کے مسافر، جس کے بعد اس جگہ کے متعلق مختلف پراسرار خیالات نے جنم لیا۔
کیلیفورنیا میں آدھا گھر برائے فروخت: “اوپن کانسپٹ فلور پلان” کے ساتھ
یہ واقعہ خاص طور پر اہمیت کا حامل تھا کیونکہ طیارے میں سوار ایک سیاست دان، بروگز، امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل پر بننے والے کمیشن کا ممبر تھا۔ رپورٹس کے مطابق، بروگز کی گمشدگی کمیشن کے نتائج پر ممکنہ اثرات کی قیاس آرائیوں کو جنم دی، جس نے اس واقعے کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔
اسی طرح 1970 کی دہائی میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے شکاری گیری فرینک سودرڈن بھی اس علاقے میں غائب ہوگئے۔ 1997 میں پورکیو پائن دریا کے قریب ایک کھوپڑی ملی جس کا 2022 میں ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ یہ سودرڈن کی باقیات تھیں۔
الاسکا ٹرائینگل کی بے رحم سرزمین اور سخت موسم کو کئی گمشدگیوں کی ممکنہ وجہ سمجھا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ خطہ برمودا ٹرائینگل کی طرح اپنی پراسراریت اور گمشدگیوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔