کراچی: سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس سے ان کی جذباتی زندگی میں استحکام آ سکتا ہے۔
بابراعظم کی عمر 29 سال ہے، اور باسط علی نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ “میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اچھا پرفارم نہ کر پانے پر پلیئر کیسا محسوس کرتا ہے۔
میں بابر کے والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کی شادی کرا دیں، اس سے ان کی جذباتی زندگی میں استحکام آئے گا۔
باسط علی نے مزید کہا کہ “بڑے بھائی کے طور پر میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ شادی کرلے بھائی، اب عمر زیادہ ہوگئی ہے۔
ان کے مطابق، شادی کے بعد بابراعظم کی زندگی میں جذباتی استحکام آئے گا جو کہ ان کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔