- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
جاپان نے دنیا کا پہلا لکڑی سے بنایا گیا سیٹلائیٹ خلاء کے لیے روانہ کر دیا ہے، جو خلائی تحقیق میں نئے افق کی تلاش کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔کیوٹو یونیورسٹی اور مقامی کمپنی سُومیٹومو فاریسٹری کی مشترکہ کوششوں سے تیار کردہ یہ سیٹلائیٹ “لِنگو سیٹ” اسپیس ایکس کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچے گا اور بعد ازاں تقریباً 400 کلو میٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں چھوڑ دیا جائے گا۔لِنگو سیٹ کا مقصد خلاء میں قابلِ تجدید مواد کے استعمال کی آزمائش کرنا ہے۔ اس سیٹلائیٹ کا سائز ہتھیلی کے برابر ہے…
اسلام آباد: پاک فضائیہ اور چین کی فضائیہ کے درمیان منعقد ہونے والی دو طرفہ مشق “انڈس شیلڈ 2024ء” کا چینی ماڈیول پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ اس مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے اپنے اہلکاروں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات کے ساتھ شرکت کی۔پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ادارے، آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق میں چین کی فضائیہ نے جدید جنگی ٹیکنالوجی سے آراستہ مختلف طیاروں اور سسٹمز کو شامل کیا۔ ان میں اے ای ایس اے ریڈار، طویل فاصلے…
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو بولی کے عمل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی طرف سے اس کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے، لیکن خیبر پختونخوا حکومت قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کرائے گی اور پی آئی اے…
اسلام آباد۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایران، کے وزیر خارجہ گزشتہ شب دو روزہ پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں ،نے مشترکہ مفاد کے شعبوں…
نیو یارک۔امریکی صدارتی الیکشن میں ایک قصبے میں گزشتہ 60 کی دہائی سے رات گئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوجاتا ہے جس کا نتیجہ بھی سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو ہیمپشائر کے چھوٹے سے قصبے میں ڈکسوائل نوچ میں ووٹرز کی تعداد صرف 6 ہے جن میں سے 3 ووٹ کملا ہیرس جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اتنے ہی ووٹ ملے ہیں۔ گزشتہ صدارتی الیکشن 2020 میں یہاں سے جوبائیڈن کو تمام 5 ووٹ ملے تھے لیکن اس بار ووٹر کی تعداد 6 ہوگئی اور ٹرمپ نے اس حلقے میں مقابلہ تین تین سے برابر کردیا۔…
اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے ساتھ پارٹنرشِپ پروگرام کے تحت قائداعظم یونیورسٹی کے اسکول آف لاء میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں طلبا اور پروفیشنلز کو کمپٹیشن قانون کے متعلق آگاہی دی گئی۔ ممبر سی سی پی بشریٰ ناز ملک نے کمیشن کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی جو کہ کی شفافیت، دیانتداری اور آزادی پر مْشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو ان اصولوں کو اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں ضرور اپنانا چاہئے۔انہوں نے معاشی ترقی کے فروغ میں کمپٹیشن قانون کے اہم کردار پر…
بھارتی طالب علم کی مختصر فلم “سن فلاورز وئر دی فرسٹ وانز ٹو نو” (Sunflowers Were the First Ones to Know) کو 2025 کے آسکرز کے لیے لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹگری میں منتخب کر لیا گیا ہے۔یہ 16 منٹ کی شارٹ فلم فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے طالب علم چدانند ایس نائیک نے تخلیق کی ہے، اور اس نے رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں پہلا انعام بھی حاصل کیا تھا۔ اب یہ عالمی سطح پر آسکرز میں مقابلے کے لیے منتخب ہو گئی ہے۔انسٹیٹیوٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس خوشی کا اظہار…
امریکا کے شہری اینڈریو لونگوریا باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل بن گئے ہیں، اور اس کا اعزاز انہیں پاپ اسٹار سیلینا کوئنٹانیلا سے متعلق یادداشتوں کے 1,308 کلیکشنز کے مجموعے کی بدولت حاصل ہوا ہے۔ٹیکساس کے شہر لیک جیکسن سے تعلق رکھنے والے اینڈریو نے کئی سالوں تک سیلینا کوئنٹانیلا کے میموریبلیا کو جمع کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اس کا ثبوت جمع کرایا۔ ادارے کی جانب سے اینڈریو کے کلیکشن کا جائزہ لینے کے بعد، انہیں 1,308 یادگاری اشیاء کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا سیلینا کوئنٹانیلا کا میموریبلیا کلیکٹر ہونے کا اعزاز دیا…
سپیس ایکس نے فلوریڈا کے ساحل سے رات کے وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے 6,000 پاؤنڈ سامان لے کر ایک راکٹ روانہ کیا ہے۔فالکن 9 راکٹ کینیڈی اسپیس سنٹر سے 5 نومبر 2024 کی رات 9:29 بجے لانچ کیا گیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ راکٹ صبح 10:15 بجے کے قریب عالمی خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا۔یہ مشن اسپیس اسٹیشن پر ڈریگن کی 31ویں کمرشل ری سپلائی سروسز پرواز کا حصہ ہے، جس میں روبوٹ ڈریگن اسپیس کیپسول ضروری سامان کے ساتھ ساتھ آئی ایس ایس کے شمسی ہواؤں اور ان کی تشکیل کے…
بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مدینہ منورہ میں اپنے قریبی دوست واجد خان سے نکاح کر لیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔رئیلٹی شو “بگ باس او ٹی ٹی 3” کی مشہور کنٹسٹنٹ ثنا خان نے اپنے نکاح کی تقریب کو سادگی کے ساتھ منایا، جس میں صرف چند قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔ اس خاص موقع پر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ثنا خان نے کیپشن میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا نکاح ان کے خوابوں…