پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو بولی کے عمل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی طرف سے اس کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے، لیکن خیبر پختونخوا حکومت قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کرائے گی اور پی آئی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ قوتیں، جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ کیا، اب اسی ادارے کی خریداری میں سب سے آگے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اور اس وقت شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے ملک کے تمام ادارے خسارے کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کی حالت زار اس بات کا ثبوت ہے کہ سیاسی مداخلت نے قومی اثاثوں کو تباہ کیا ہے۔