- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ صحافیوں کو نشانہ بنایا، ان پر حملے کئے، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہمات چلائی، پی ٹی آئی دور میں اختلاف رائے کرنا، اپنے نظریات رکھنا، کسی جماعت کے نظریئے سے اختلاف کرنا جرم بن چکا تھا، تحریک انتشار نے ہمیشہ صحافیوں کے خلاف غلط زبان کا استعمال کیا، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر سب سے پہلے صحافیوں کو ہدف بنایا، تحریک انصاف نے اپنے لوگوں کو انکریج کیا کہ جو ان کے حق میں بات نہ کرے، ان پر الزامات لگا دیں،…
اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کل کوئی اہم قانون سازی متوقع ہو سکتی ہے۔ حکومت اہم قانون سازی کے موڈ میں نظر آ رہی ہے، جس کی وجہ سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رواں اجلاس میں متعدد بل پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں سب سے اہم اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور وفاقی اداروں میں ہفتے کو معمول کے مطابق چھٹی ہوتی ہے، لیکن اس دفعہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے…
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے متنازع اور دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حالیہ دھمکی آمیز پوسٹ کے تناظر میں تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، سائبر کرائم ونگ کی…
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اعلان کیا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کردہ امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وادی تیراہ اور اس کے گرد و نواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کوریج کرنے والے بیٹ رپورٹرز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف دیے گئے بیان کے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، اور رؤف حسن پریس کانفرنس کر رہے تھے، مگر صحافیوں نے اس کی کوریج سے انکار کر دیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ ان کے رپورٹرز کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ…
اسلام آباد: حکومتی ذرائع کے مطابق عدالتی نظام اور انصاف میں اصلاحات کے لیے 22 ترامیم پر مشتمل پیکج کو اتوار کے روز پارلیمنٹ سے منظور کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے کسی بھی حکومتی رکن کو کل کے اجلاس میں شرکت کے بارے میں کوئی پیغام نہیں بھیجا، جس کی بنیاد پر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس خفیہ آئینی پیکج کو اتوار کے روز ہی منظور کرایا جائے گا۔ مزید برآں، اتحادیوں کو صرف قانون سازی کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے، لیکن تفصیلات فراہم نہیں…
پشاور: لکی مروت میں قومی جرگہ کے رہنماؤں کی کوششوں سے پولیس اور فوج کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ایک معاہدہ طے پاگیا۔ اس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا اور سڑکیں کھول دی گئیں، جبکہ فوج چھ دن کے اندر لکی مروت سے اپنے اہلکار واپس بلا لے گی۔ ، معاہدے کے تحت فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے 6 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر فوج 6 دن میں ضلع سے نہیں نکلتی تو پولیس دوبارہ احتجاج کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، فوج کو ضلع سے نکالنے کی ذمے داری آر پی او…
اسلام آباد ،: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان پیکیجنگ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں کام کرنے والی دو کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دی ہے۔ اس ٹرانزیکشن میں، میسرز انٹرنیشنل پیپر کمپنی نے برطانیہ میں قائم ایک کمپنی ڈی ایس سمتھ پی ایل سی اور پاکستان میہں اس کے کاروبار کر خریدا ہے، جبکہ دوسری ٹرانزیکشن میں پاکستان پینسلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے میسرز وائی ڈی ای ایس اے (ایس ایم سی پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصص کو حاصل کرنا ہے۔ میسرز انٹرنیشنل پیپر کمپنی، امریکہ میں رجسٹرڈ، قابل تجدید فائبر سے پیکیجنگ کی مصنوعات تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ہے…
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کے بارے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کو محض جذباتی کہا ہے، اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں قرار دیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات موجود نہیں ہیں، تاہم صوبے میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر نہیں ہے اور مختلف اضلاع میں مسائل درپیش ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، اور…
کیلیفورنیا: میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خودکشی اور اذیت پسندی سے متعلق مواد کی تشہیر کو کم کرنے کے لیے ایک مشترکہ منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔ میٹا نے بتایا کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، اور ٹِک ٹاک کے ساتھ مل کر وہ ایک نئی منصوبہ بندی تیار کرے گا جسے Thrive کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے والے مواد کے وائرل پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ میٹا کی جانب سے…