- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد (کامرس رپورٹر)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.86 روپے فی لیٹر تک کمی کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 1 اگست 2024 سے ڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 6.17 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 6.32 روپے فی لیٹر اور ہلکے ڈیزل کی قیمت 5.72 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلیوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات…
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بات چیت کے دوران جماعت اسلامی نے مذاکرات جاری رکھنے کا یقین دلایا تاہم دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھی جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ حکومتی وفد میں امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چار رکنی وفد اڑھائی گھنٹے تک کمشنر آفس راولپنڈی میں موجود رہا۔ حکومتی کمیٹی کے دو اراکین اسپیشل سیکرٹری راشد مجید اور ممبر ایف بی آر آئی آر میر بادشاہ سمیت ڈی سی…
اسلام آباد۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے معلوماتی ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، جس کی صدارت سینیٹر پالوشہ محمد زئی خان نے کی، آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس منعقد کیا۔اجلاس کا آغاز یونیورسل سروس فنڈ (USF) کی جانب سے صوبہ وار پروجیکٹ کی تفصیلات سے ہوا۔ حکام نے رپورٹ دی کہ بلوچستان میں اس وقت سات پروجیکٹس جاری ہیں، 27 مکمل ہو چکے ہیں اور کل 34 ایکسیس پروجیکٹس ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں 18 ایکسیس پروجیکٹس ہیں، جن میں سے 10 مکمل ہو چکے ہیں اور آٹھ جاری ہیں۔ پنجاب میں 29 ایکسیس پروجیکٹس ہیں، جن میں سے 25 مکمل…
اسلام آباد۔ پاکستان کی مقابلہ کمیٹی (CCP) نے اسٹیل انڈسٹری میں ایک اہم انضمام کی منظوری دی ہے جس کے بین الاقوامی مضمرات ہیں۔ اس معاہدے میں EP Corporate Group (EPCG) جرمن صنعتی گروپ Thyssenkrupp کے 20% سے زائد شیئرز خریدے گا۔ خاص طور پر، EPCG Thyssenkrupp Dritte Beteiligungsgesellschaft mbH میں 20% حصص اور Thyssenkrupp Vierte Beteiligungsgesellschaft mbH میں 19.99% حصص حاصل کرے گا، جیسا کہ اپریل 2024 میں دستخط شدہ سرمایہ کاری معاہدے کے مطابق ہے۔ انضمام کی درخواست کے مطابق، دونوں ہدف کمپنیوں کا مشترکہ کنٹرول M/s Thyssenkrupp Steel Europe AG پر ہے جو فی الحال پاکستان میں…
اسلام آباد:وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے بدھ کے روز میڈیا کمیونیکیشن سٹریٹجی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ملحقہ اداروں، بشمول یونیورسل سروس فنڈ (USF)، آئیگنائٹ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)، ٹیلی کمیونیکیشن فاؤنڈیشن کے حکام نے شرکت کی اس کے علاوہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)، ورچوئل یونیورسٹی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، اور الیکٹرانک سرٹیفیکیشن اکریڈیشن کونسل (ECAC)، کے پی آر شعبوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو جدید میڈیا کمیونیکیشن اسٹریٹجیوں اور میڈیا کے اوزار کے مؤثر استعمال کے…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف حصوںمیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاون ہوگیا ہے۔ انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انٹرنیٹ کی سروسز بند ہونے سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کام بند ہوگیا ہے۔ 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو گئی اور حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی تھی۔ نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام…
تہران(مانیٹرنگ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ حملے کے وقت ایران میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مقیم تھے۔ ایران کی پاسداران انقلاب اور حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے تہران کے قلب میں ا±س مقام پر میزائل داغا گیا تھا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت ٹھہرے ہوئے تھے۔ حماس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ان…
اسلام آباد(شوبز نیوز) خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کی ساتھی کے ہمراہ کیمرے لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ڈرامہ نگار کو کال کرنے سے پہلے کیمرے نصب کرکے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی جس کی ویڈیو ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوئی۔
لاہور(شوبز نیوز)مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کیا ہے بیوہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے اور مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی۔ ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہرجگہ میرا ساتھ دے سکے۔ اسی دوران شہزاد نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا اور میں نے کافی سوچ بچار کے بعد شہزاد سے چند ماہ قبل شادی کرلی ہے۔ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ اعلان ان…
اسلام آباد( نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی میں انتخابات ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024 پیش کردیا گیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 66اور104میں ترمیم پیش کی گئی جس کے تحت آزاد امیدوار آئین اور قانون میں درج مخصوص مدت کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا…