- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔پاکستان میں سابق آرمی سربراہوں اور جرنیلوں کے ریٹائر ہو جانے کے بعد بیرون ملک چلے جانے کے حوالے سے انٹرنیٹ پر کافی بات کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے اب تک 6 کمانڈر ان چیفس رہ چکے ہیں جبکہ 11 آرمی چیفس بن چکے ہیں۔ انٹرنیٹ پر کافی زیادہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ پاک فوج کے سربراہان ریٹائر ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں مگر پاک فوج کے کل 17 سربراہان میں سے صرف 7 بقید حیات ہیں اور ان 7 میں سے صرف ایک یعنی راحیل شریف اپنی بعد…
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے بیمار شوہر کی دیکھ بھال کی وجہ سے ٹی وی سکرین سے غائب ہیں۔ حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اسپتال میں اپنے بیمار شوہر، یحییٰ صدیقی کے ہمراہ اپنی شادی کی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر، انہوں نے ایک وی لاگ بھی تیار کیا جو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا۔ وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ “میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت میری فیملی کو ہے۔ اس وقت میرے شوہر بیمار ہیں اور انہیں میری ضرورت ہے۔ شوہر…
اسلام آباد۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔غزہ کے المواصی کیمپ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نا قابل قبول، عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے موثر کردار ادا کرے ۔ حسن عسکری کے معاملے پر آسٹریلیا سے مشاورت جاری ہے ۔ امریکی سفارت خانے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نجی صحافیوں کو امریکی ویزے کےلیے اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہو گی۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان…
شنگھائی۔ پاکستان اور چین کے درمیان چمڑے کی صنعت میں تعاون نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ایل آئی اے) اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ معاہدے کے تحت فریقین روابط کو مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کو تجارتی وفود بھیجیں گے، کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھائیں گے۔ آل چائنا لیدر ایگزیبیشن میں چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ایل آئی اے) اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں یہ اعلیٰ…
اسلام آباد۔ چین کی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاک چین ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا کیلئے 195 اسکالرشپس کا اعلان کر دیا، درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔ چین کی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ نے کراچی کی نذیر حسین یونیورسٹی (این ایچ یو)میں ایک نیا چین پاکستان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے 195 پاکستانی طالب علموں کو ایک سال کے لیے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جائے گی۔ تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر)ڈی اے ای( پروگرام این ایچ یو اور…
اسلام آباد، چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن(انرجی چائنا) پاکستان نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں ایک مشترکہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے اس میں ایک جدید ترین سیفٹی ٹریننگ اسکول بھی شامل ہے۔ انرجی چائنا پاکستان کے مطابق یہ مرکز اس منصوبے کو مقامی بنانے اور مقامی ملازمین کو ہنر مند بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مرکز میں پیش کردہ جامع تربیتی پروگرام میں برقی کام ، ویلڈنگ ، بلاسٹنگ ، پیشہ ورانہ مہارتیں ، اور سامان آپریشن سمیت مختلف شعبے شامل ہیں ۔ سی پیک،لین دین میں آسانی کیلئے چین کی گوادر میں RMB پائلٹ پروجیکٹ کی…
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2515 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم ہو کر 263000 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 225480 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، فی تولہ…
ماسکو: روس کے ایک اسپتال میں ایک غیر معمولی جسامت کی بلی دریافت ہوئی ہے جس کا وزن تقریباً 17 کلو گرام کے قریب ہے۔ عام طور پر بلیوں کا اوسط وزن 2.7 کلو سے 4.5 کلو گرام تک ہوتا ہے، اور مخلوط نسل کی بلیوں میں بھی یہ وزن زیادہ سے زیادہ 12.5 کلوگرام تک پہنچ سکتا ہے۔ لیکن روس میں پائی جانے والی یہ بلی 17 کلو گرام کے قریب وزن رکھتی ہے، جو کہ حیرت انگیز طور پر زیادہ ہے۔ یہ غیر معمولی وزن کی بلی روس کے شہر پرم کے ایک اسپتال میں ملی تھی، جسے…
لاس اینجلس: پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں خطرناک اسٹنٹس کرنے والے ہالی ووڈ ایکشن اسٹار ٹام کروز کی پرفارمنس کے معاوضے سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ 12 اگست کو ہونے والی پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں 62 سالہ ٹام کروز نے فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم کی چھت سے چھلانگ لگا کر اولمپک گیمز کا جھنڈا وصول کیا اور اسے اگلے میزبان شہر لاس اینجلس پہنچایا۔ ٹام کروز نے 50 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا کر تمام حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی تھی۔ اختتامی تقریب میں ٹام کروز کی پہلے…
اسلام آباد۔تحریک انصاف کے زیر حراست دس اراکین پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ان کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچایا ،گیٹ نمبر پانچ کے ذریعے انہیں لایا گیا ،اس کے بعد ان دس اراکین کوقومی اسمبلی کے سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا ،جب یہ اراکین پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو علی محمد خان اور دیگر رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا اور بعد ازاں ان اراکین نے سپیکر چیمبر میں سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی اور پروڈکشن جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر بیرسٹر گوہر،…