کیلیفورنیا: میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خودکشی اور اذیت پسندی سے متعلق مواد کی تشہیر کو کم کرنے کے لیے ایک مشترکہ منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔
میٹا نے بتایا کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، اور ٹِک ٹاک کے ساتھ مل کر وہ ایک نئی منصوبہ بندی تیار کرے گا جسے Thrive کا نام دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے والے مواد کے وائرل پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ خودکشی اور اذیت پسندی دماغی صحت کے پیچیدہ مسائل میں شامل ہیں جن کے انتہائی تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خطرناک مواد کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
میٹا کے عالمی سربراہ برائے حفاظت، اینٹیگون ڈیوس نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ دو مسائل سوشل میڈیا پر خطرناک مواد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Thrive پروگرام میں کسی بھی اکاؤنٹس یا افراد کے بارے میں قابل شناخت معلومات شامل نہیں ہوں گی، جس سے پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا۔