Author: Web Desk

بیجنگ: دفاعی چیمپئن بھارت نے میزبان چین کو 0-1 سے شکست دے کر پانچویں بار ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بھارت کی جانب سے جوگراج سنگھ نے میچ کے اکیونسویں منٹ میں واحد گول کر کے فتح حاصل کی، جبکہ چین کی ٹیم کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔ بھارت نے اس سے پہلے بھی 2011، 2016، اور 2023 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا ہے، جبکہ 2018 میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح رہے تھے۔ فائنل کے پچھلے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل…

Read More

پشاور: افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو آج وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رحمت العالمین کانفرنس میں مدعو کیا تھا، جہاں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے پاکستان کے قومی ترانے کے دوران سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے شرمی سے اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔قومی ترانے کا احترام نہ کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے یہ ظاہر کیا کہ انہیں پاکستان اور پاکستانی قوم کی کوئی پرواہ نہیں۔ یہ واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے اور سفارتی آداب کے منافی ہے۔ کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت ناقابل قبول سمجھی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت کے بعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کی روشنی سے منور ہوئے۔لاہور میں یوم ولادت النبی ﷺ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شخصیت ایک روشن چراغ ہے جس نے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور وہ وقت قریب ہے جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے۔ پاکستان میں کروڑوں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی…

Read More

اسلام آباد: سابق صدر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر عارف علوی کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔ اس دوران اہم سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے پیش کردہ آئینی ترامیم کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، اور عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔عارف علوی…

Read More

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  آئینی ترمیمی بل پیش کرنا تو بہت دور کی بات ہے، لیکن انہوں نے سوچا کیسا، جب تک ہم موجود ہیں، ایسا بل کس طرح پیش کیا جا سکتا ہے۔ رحمۃ للعالمین کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترامیم کی کوشش کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت پر حملہ ہے، اور ہم اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جنہیں اپنے آپ…

Read More

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبیؐ کے پُرمسرت موقع پر پوری دنیا اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ “پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے پُرمسرت موقع پر، میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا اور صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس…

Read More

ممبئی ۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ ان کا پہلا گانا ’اسٹارم رائیڈر‘ امریکی ریکارڈ لیبل مسٹ میوزک کے ساتھ مشترکہ طور پر ریلیز ہونے والا ہے۔ جیکولین فرنینڈز نے اپنے میوزک ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد پارٹ ٹائم ڈی جے تھے، اور بچپن سے مختلف موسیقی کی اقسام سے آشنا تھیں۔ اداکارہ نے مزید کہا، “میرے لیے موسیقی کہانی بیان کرنے اور جذبات کے ساتھ جڑنے کا ایک وسیلہ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا گانا سننے والوں کے دل میں…

Read More

راولپنڈی ۔پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں مکمل ہو گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، “الننگ اسٹرائیک ٹو” کے نام سے ایک ہفتے کی مشق 8 ستمبر کو شروع ہوئی تھی، جو دہشت گردی کے خلاف دونوں افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی دوسری مشق تھی۔ پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے تجربات اور تربیت کا تبادلہ کرنا تھا۔ اختتامی تقریب میں 17 ڈویژن کے جی سی او مہمان خصوصی تھے، اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بودی ورمین بھی موجود تھے۔…

Read More

اسلام آباد،لاہور۔پاکستان میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، ملک بھر کو برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سجادیا گیا۔  وفاقی اور صوبائی حکومتوں نےعید میلاد النبیٰﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے،عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے…

Read More

اسلام ٓ آباد۔وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت نے اپنا عمل مکمل کیا، اس وقت سے آئینی ترمیم پر کام جاری ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مختلف مواقع پر پریس کانفرنس کے ذریعے یہ بتایا گیا کہ آئینی ترمیم لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسودے کے بیشتر نکات پر اتحادیوں اور کچھ اپوزیشن رہنماؤں کا بھی اتفاق ہے، اور یہ نہیں کہ آئینی ترامیم کا مسودہ ایک ہی دن میں تیار کر لیا گیا ہو۔ بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے…

Read More