اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت کے بعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کی روشنی سے منور ہوئے۔لاہور میں یوم ولادت النبی ﷺ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شخصیت ایک روشن چراغ ہے جس نے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور وہ وقت قریب ہے جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے۔ پاکستان میں کروڑوں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں۔وزیراعظم نے شرکا پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں بدزبانی اور گالم گلوچ کے رجحانات کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ تقسیم دشمن کا ایجنڈا ہے جسے سب مل کر ناکام بنانا ہے۔