- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
پشاور: 22 ستمبر کو ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور کے مطابق، موبائل فون سروس 4 گھنٹے کے لیے معطل کی جائے گی۔ اس ضمن میں پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد امتحان کے دوران نقل کو روکنا ہے۔ مزید برآں، امتحانی ہال کے اندر بھی موبائل سگنلز کی بندش کو یقینی بنانے کے لیے جیمرز لگائے جائیں گے۔ امتحانی مراکز کے قریب عام لوگوں کے کھڑے ہونے پر دفعہ…
اسلام آباد: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بجلی کی ترسیل کرنے والی مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بجلی کے کھمبوں کے لئے خریدے جانے والے ٹینڈرز میں، مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کر کے بولی لگانے پر، اسٹیل اسٹرکچر کے دس سپلائرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ۔ مل کریا گٹھ جوڑ بنا کر، قیمتوں کا تعین کرنا، کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی ہے ۔ ان دس کمپنیوں میں میسرفز اے ایم ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، میسرز اجمیر انجینئرنگ الیکٹرک ورکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، میسرز خلیفہ سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ…
پشاور: بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین مسافروں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں، جس کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بی آر ٹی بسوں میں خواتین مسافروں کے حصے کے دروازے پر مردوں کی موجودگی معمول بن گئی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین کو اپنی سیٹوں تک پہنچنے، کھڑا ہونے، اور بس میں اترنے یا چڑھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ مرد مسافر اکثر خواتین کے مخصوص حصے میں بھی آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں، جو کہ خواتین کی آزادی اور آرام پر منفی اثر ڈالتا…
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار، پروڈیوسر، رائٹر، اور میزبان یاسر حسین نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا تھا۔ یاسر حسین نے مقبول اداکارہ اُشنا شاہ کے ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ شو کے اختتام پر ایک سیگمنٹ کے دوران، میزبان اُشنا شاہ نے یاسر حسین سے پوچھا کہ انہوں نے آخری بار کون سا خواب دیکھا تھا۔ یاسر حسین نے جواب دیا کہ انہوں…
واشنگٹن: ایک ارب پتی خلائی مسافر اور ان کی ٹیم نے خلا میں نجی سپیس واک کے بعد زمین پر بخیر و عافیت واپس آ کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پانچ روزہ خلائی سفر ناسا کے قمری لینڈنگ کے بعد کسی بھی سابق خلائی مشن کے مقابلے میں سب سے زیادہ اونچائی تک پہنچنے والا تھا۔ سپیس ایکس کے کیپسول نے فلوریڈا کے ڈرائی ٹورٹگاس کے قریب خلیج میکسیکو میں صبح سویرے کامیاب لینڈنگ کی۔ اس مشن میں ارب پتی جیرڈ آئزاک مین، سپیس ایکس کے دو انجینئرز، اور ایک سابق ایئر فورس تھنڈر برڈ پائلٹ شامل…
ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور اداکار سدھارتھ سورینارائن نے شادی کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ جوڑا نے 400 سال پرانے مندر ‘واناپارتھی’ میں شادی کی۔ شادی کی اس خوبصورت تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ان تصاویر میں ادیتی نے ہلکے رنگ کی سادی سی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور ہلکے میک اپ…
واشنگٹن: سائنسدانوں نے دماغی کینسر کی تشخیص کے لیے ایک جدید خون کے ٹیسٹ کی ترقی میں کامیابی حاصل کی ہے جو جراحی بائیوپسی کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوا ہے۔ اس نئے ٹیسٹ کو ‘لیکوئڈ بایپسی’ کا نام دیا گیا ہے، جو محض 100 مائیکرو لیٹر خون کی ضرورت کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے اور ایک گھنٹے کے اندر گلیوبلاسٹوما کے بائیو مارکر کا پتہ لگا سکتا ہے۔ گلیوبلاسٹوما دماغی کینسر کی سب سے مہلک شکل ہے۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود مختلف بایو مارکروں کی جانچ کے لیے جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے، اور…
اسلام آباد۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مشعال یوسفزئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اس ضمن میں سمری گورنر ہاﺅس کو بھجوا دی گئی ہے ۔خیبرپختونخوا کے ایک سینئر کابینہ رکن نے اس کی تصدیق کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ہوں گی۔باخبر ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی کی صوبائی کابینہ میں واپسی کا فیصلہ اسلام آباد کا ہے اور عمران خان کی ہدایت پر ہی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی بحال کرنے…
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ موجودہ تجارت بڑی حد تک حوالہ اور ہنڈی کے طریقے سے ہو رہی ہے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر انوشہ رحمان نے کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ترجیحی تجارت معاہدے پر غور کیا گیا۔ سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے لیے ای فارم کا اجراء اسٹیٹ بینک نہیں کر رہا، اور تمام تجارت حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔…
بوسٹن: حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے ایک فرد ایسی ادویات استعمال کر رہا ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھا سکتی ہیں۔ بالغوں میں ہائی بلڈ پریشر ایک عام مسئلہ ہے، اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے مطابق، ان میں سے صرف ایک چوتھائی لوگ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے علاج کر رہے ہیں۔ تحقیقی ٹیم نے 2009 سے 2018 کے دوران جمع کردہ نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ بوسٹن میں بیتھ اسرائیل ڈیکونس میڈیکل سینٹر…