نئی دہلی ۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے ذریعے شائقین کے دل جیتے، ایک متنازعہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔
ریا نے اپنی اداکاری کا آغاز کم عمری میں کیا اور بالی وڈ کے ساتھ ساتھ بنگالی، تیلگو، اور تامل فلموں میں بھی اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ لیکن 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس اسکینڈل نے ان کے کیریئر کو گہرا دھچکا پہنچایا۔
اس ویڈیو میں، جس میں ان کا تعلق اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ ظاہر کیا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا۔
ریا کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور افواہیں پھیلنے لگیں کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے اس ویڈیو کی منصوبہ بندی میں خود شامل تھیں۔
ان تمام مشکلات کے باوجود، ریا سین نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی ذہنی صحت پر اس کا اثر نہیں پڑنے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو مضبوط کیا اور اپنی دلکش تصاویر کے ذریعے دوبارہ مداحوں کی توجہ حاصل کی۔
آج، 40 سال کی عمر میں، ریا اپنی خوبصورتی اور جوان نظر آنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔
ریا کا نام بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ منسلک رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ان کے تعلقات اداکار اکشے کھنہ، متنازعہ مصنف سلمان رشدی، اور سابق کرکٹر سری سانتھ کے ساتھ رہے۔ تاہم، اشمیت پٹیل کے ساتھ تعلق اور اس سے منسلک ایم ایم ایس اسکینڈل سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔