ممبئی ۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ ان کا پہلا گانا ’اسٹارم رائیڈر‘ امریکی ریکارڈ لیبل مسٹ میوزک کے ساتھ مشترکہ طور پر ریلیز ہونے والا ہے۔
جیکولین فرنینڈز نے اپنے میوزک ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد پارٹ ٹائم ڈی جے تھے، اور بچپن سے مختلف موسیقی کی اقسام سے آشنا تھیں۔ اداکارہ نے مزید کہا، “میرے لیے موسیقی کہانی بیان کرنے اور جذبات کے ساتھ جڑنے کا ایک وسیلہ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا گانا سننے والوں کے دل میں گھر کرے، جیسے بچپن میں سنی گئی موسیقی نے مجھ پر اثر ڈالا تھا۔” جیکولین فرنینڈز نے اپنے گانے ’اسٹارم رائیڈر‘ کا ٹیزر بھی جاری کر دیا ہے، اور اس کی مکمل ویڈیو 20 ستمبر کو متعارف کرائی جائے گی۔