پشاور۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل پیش کرنا تو بہت دور کی بات ہے، لیکن انہوں نے سوچا کیسا، جب تک ہم موجود ہیں، ایسا بل کس طرح پیش کیا جا سکتا ہے۔
رحمۃ للعالمین کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترامیم کی کوشش کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت پر حملہ ہے، اور ہم اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جنہیں اپنے آپ کو جمہوری جماعتیں سمجھتے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ ایسا بل پیش کرنا تو دور کی بات، انہوں نے سوچا بھی کیسے کہ پاکستانی قوم یا ملک میں جب تک ہم موجود ہیں اور جمہوریت قائم ہے، ایسے بل اور شرائط کو پیش کر کے کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پہلے پارلیمنٹ میں ان کی شکست یقینی بنائیں گے، پھر عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حقوق کے لیے تمام آئینی طریقے استعمال کریں گے تاکہ نہ صرف ایسے بل پاس نہ ہوں، بلکہ کوئی انہیں پیش کرنے کی جرأت بھی نہ کرے۔