پشاور: افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو آج وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رحمت العالمین کانفرنس میں مدعو کیا تھا، جہاں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے پاکستان کے قومی ترانے کے دوران سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے شرمی سے اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔قومی ترانے کا احترام نہ کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے یہ ظاہر کیا کہ انہیں پاکستان اور پاکستانی قوم کی کوئی پرواہ نہیں۔ یہ واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے اور سفارتی آداب کے منافی ہے۔ کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت ناقابل قبول سمجھی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے واپس بھیجا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ، خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔ماہرین نے تجویز دی ہے کہ وزارت خارجہ کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی کرنی چاہیےاور انہیں فوری طور پر ملک بدر کیا جائے ۔