راولپنڈی ۔پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں مکمل ہو گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، “الننگ اسٹرائیک ٹو” کے نام سے ایک ہفتے کی مشق 8 ستمبر کو شروع ہوئی تھی، جو دہشت گردی کے خلاف دونوں افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی دوسری مشق تھی۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے تجربات اور تربیت کا تبادلہ کرنا تھا۔ اختتامی تقریب میں 17 ڈویژن کے جی سی او مہمان خصوصی تھے، اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بودی ورمین بھی موجود تھے۔
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہیں، اور دوران مشق جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔