- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
راولپنڈی۔پولیس نے سٹریٹ کرائم ، چوری و ڈکیتی،17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے تھانہ مندرہ ، ٹیکسلا ،آر اے بازار ، گوجر خان نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم افتخار، قاص عرف وکی، نوید ، عبدالرحمن، وقار، حسن علی ، فرقان شامل ہیں ۔ 17 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے پر مندرہ پولیس نے ملزم فرقان کو گرفتار کرلیا ملزم نے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم فرقان کو گرفتار کرلیا ملزم کے ساتھی اویس کو بھی جلد…
راولپنڈی۔سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں راولپنڈی پولیس نے 06منشیات فروش گرفتارکر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے 08 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ہے روات پولیس نے ملزم سہیل سے 02کلو500گرام چرس کرلی ہے جبکہ جاتلی پولیس نے ملزم افتخار سے 01کلو670گرام چرس برآمد کرلی آر اے بازار پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو600گرا م چرس پکڑ لی جبکہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم مظفر سے 01کلو357گرام چرس پکڑی گئی ہے نصیرآباد پولیس نے ملزم یاسر سے 600گرام چرس,گوجر خان پولیس نے ملزم ذاکر سے 560گرام…
اسلام آباد۔ حکومت پاکستان نے فائر وال کے نفاذ کے لیے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے، اور فائر وال کے منصوبے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) خدمات کے ضابطے کے لیے فریم ورک پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری کے…
لاہور۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں آج 9ویں پاکستان فٹ ویئر مٹیریل اینڈ مشینری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کاروباری برادری کو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ جام کمال نے چینی مندوبین کا لاہور آنے…
اسلام آباد۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سٹالوں میں موجود تمام باجوں کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، عرفان نواز، نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ سٹالز پر موجود باجوں کو ضبط کریں، کیونکہ مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، عرفان نواز، کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق باجوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور شہریوں…
بنکاک۔پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا،تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ملک کا نام روشن کیا۔ عامر خان کا تعلق مینگورہ سے ہے، عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مقابلے کے تین راونڈ ہوئے، جن میں انہوں نے پہلے انڈیا، دوسرے میں نیپال اور فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے لئے گولڈ مڈل حااصل کیا اور وہ یہ گولڈ مڈل سوات کے عوام کے نام کرتے ہیں۔
واشنگٹن ۔امریکی سینیٹر وان ہولن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ” میں کرس وان ہولن ہوں اور مجھے امریکی سینیٹ میں میری لینڈ کی عظیم ریاست کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ مجھے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آپ سب کی خوشیوں میں شامل ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گذشتہ 77 سالوں میں امریکہ اور پاکستان کے عوام نے دوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا ہے۔ اور میں اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں ۔ میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے…
پشاور۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامنے کوئی اور ہے مگر کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ پشاور میں تاجر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہر شعبہ زندگی سے متعلق لوگوں کی آواز بلند کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت اس وقت نازک ہے۔ کسی بھی ملک کے لیے امن اور معیشت دونوں ہی انتہائی اہم ہیں۔ قانون سازی دنیا بھر میں جان، مال، اور عزت کے تحفظ پر کی جاتی ہے کہ…
سلام آباد۔ پائیدار نقل و حمل کی جانب ایک اہم پیش رفت، پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان سویپ ایبل بیٹری والی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک وہیکل (ای وی) کی صنعت میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ گوادر پرو کے مطابق بزنس کنسلٹنٹ حماد خالد نے پاکستان کی سپر ایشیا موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور چین کی ای جی او نیو گرین انرجی ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے درمیان تعاون بارے بتایا۔ دونوں مل کر ایک جدید الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کروا رہے ہیں جس…
میاں چنوں: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر عوام کے ہجوم نے شاندار استقبال کیا۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے میاں چنوں کے آبائی گاؤں پہنچنے پر مقامی لوگوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کیے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ وہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان کے استقبال کے لیے آئے، وہ میاں چنوں اور پورے ملک کا شکریہ ادا کریں گے، کیونکہ سب نے انہیں بہت محبت دی ہے۔ اس سے پہلے، میاں چنوں پہنچنے پر وہاں…