- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس میں ڈراپ سین ہوگیا،خاتون کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی جس کے مطابق خاتون کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی گئی،پولیس کے مطابق خاتون راولپنڈی کی رہائشی ہے جبکہ اسکا شوہربیلیجئم کا شہری ہے دونوں کی قریب پانچ سال قبل پاکستان میں شادی ہوئی تھی،خاتون نے پہلے دو پھر پانچ افراد پر زیادتی کا الزام لگایا خاتون ذہنی مریضہ ہے اس لئے اسے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے،گرفتار ملزم تمیز الدین کے گھر سے کوئی شواہد نہیں ملے،ملزم نے بیان دیا…
اسلام آباد۔ ایس آئی ایف سی کی مدد سے چینی سولر کمپنی نے پنجاب حکومت کے ساتھ سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی کے لیے ایک پلانٹ قائم کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی “اے آئی کے او” کے جنوبی بحرالکاہل کے صدر ایلکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا کہ “چینی کمپنی پنجاب میں پہلی سولر پینلز بنانے والی فیکٹری قائم کرے گی، جو نہ صرف مقامی مارکیٹ کے لیے مصنوعات فراہم کرے گی بلکہ برآمد بھی کرے گی۔” انہوں نے…
سپریم کورٹ میں بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب آڈیو لیک کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے اور وضاحت دی کہ 29 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری کردہ حکم نامے میں اتھارٹیز کو فون ٹیپنگ سے روکا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کے حکم نامے کی وجہ سے انٹیلی جنس ایجنسیز کو متعین دشمنوں کی شناخت کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے اور کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔ آئی ایس آئی اور آئی بی…
کراچی – ۔کراچی کے بین الاقوامی جناح ہوائی اڈے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاہے، جہاں اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایک سنائفر کتا حادثاتی طور پر ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت ہوا جب کتا ایک محدود علاقے میں داخل ہو گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر سائیڈ ٹیم نے کتّے کو پکڑنے کی کئی کوشش کی ، لیکن آخرکار اسے گولی مارنے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ ہوائی جہازوں کی کارروائیوں کو کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔ کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر عمل…
اسلام آباد: وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نوجوان قوم کی خوشحالی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ لاہور میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت نوجوان نسل ملک کو ترقی کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ رانا مشہود نے وزیراعظم کی خواتین کو بااختیار بنانے کی پختہ عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ملک میں خواتین کی مدد کے لیے…
بنگلور۔بھارت کی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلور سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی ماہر بیوی کے تشدد سے تنگ آکر گھر کے ساتھ ساتھ شہر بھی چھوڑ دیا اور 4 اگست کو لاپتا ہونے کے بعد اب نوئیڈا میں منظر عام پر آگئے ہیں۔ بنگلور کے آئی ٹی ماہر نے گھر سے بھاگنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی بیوی کے تشدد سے بچنے کے لیے گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا پولیس کو شمالی بنگلور سے تعلق رکھنے والےآئی ٹی ماہر اس وقت ملے جب وہ ایک فلم دیکھنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ دوسری جانب آئی…
کراچی: پاکستان میں کل دو مختلف فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ‘سپر بلیو مون’ دیکھنے کو ملے گا، جو کہ رواں برس کا پہلا سپر مون ہوگا۔ اگلا سپر مون جنوری 2037 میں ہوگا۔ سپورکو کے ترجمان نے بتایا کہ کل پیر کی رات 11:26 بجے پاکستان میں سپر بلیو مون ظاہر ہوگا۔ ‘سپر بلیو مون’ دراصل دو مختلف فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ نایاب واقعہ اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب “سپر مون” اور “بلیو مون” ایک ہی تاریخ کو ظاہر ہوتے ہیں۔ سپر مون کا مطلب ہے جب چاند اپنے مدار میں…
کرم کا علاقہ اس وقت شدید عدم استحکام اور بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے، اور امن و امان کا قیام ایک ایسا خواب بن چکا ہے جو روز بروز دور ہوتا جا رہا ہے۔ یہ صورت حال نہ صرف مقامی آبادی کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے باعث تشویش ہے، اور جب تک کہ کرم کے باسی اپنی ذمہ داری کا بھرپور ادراک کرتے ہوئے اس خطے کے تحفظ اور سلامتی کے لیے عملی اقدامات نہیں کرتے، اس خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ناکامی ہے کہ ہم نے کرم جیسے علاقے میں…
اسلام آباد: پیٹرولیم سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے گیس کے بلوں میں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نظام متعارف کرانے کی ہدایت دی ہے۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم سیکٹر کی ای اینڈ پی کمپنیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پیٹرولیم، خزانہ و محصولات اور توانائی کے وزراء کے علاوہ کمیٹی کے دیگر سرکاری اور نجی شعبے کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم نے توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے اس شعبے کی اہمیت کو…
لکی مروت۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے صوبائی حکومت اور حکومتی طبقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وسائل پر کسی قسم کی اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم نے اسکولوں اور کالجوں کی حفاظت کی تھی، لیکن مدرسوں کی حفاظت میں ناکام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے وسائل پر کسی بھی قسم کی قبضے کو برداشت نہیں کریں گے اور اپنے بچوں کے وسائل پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے حقوق پر کسی کو بھی تسلط…