اسلام آباد: بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک نیا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔
نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس آفیسر وقار الحسن نے توشہ خانہ 2 سے متعلق ریفرنس پیش کیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کی جانچ شروع کر دی ہے۔
نیب نے بشریٰ بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کے بارے میں تفتیش کی تھی۔
گزشتہ روز احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔